Dawn published a front-page article by Cyril Almeida, which said that some in the Pakistan's civilian government confronted military officials at a top-secret national security Committee meeting..
"ڈان لیکس" کے نام سے مشہور اس سکینڈل پر سیرل المائڈہ (Cyril Almeida) کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا اور اس خبر کی اشاعت پر قصوروار ٹھہراتے ہوئے 30 اکتوبر 2016ء کو وزیرِ اطلاعات پرویز رشید کو ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا تھا۔ 7 نومبر 2016ء کو حکومتِ پاکستان ' قومی سلامتی کے منافی ' خبر کی اشاعت کی تحقیقات کے لیے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں بیوروکریٹس کے علاوہ خفیہ اداروں کے اہلکار بھی شامل تھے۔ وزارتِ داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سات رکنی کمیٹی کی سربراہی ایک ریٹائرڈ جج کو سونپی گئی ہے جس میں بیوروکریٹس کے علاوہ خفیہ اداروں کے اہلکار بھی شامل تھے۔
29 اپریل 2017ء کو وزیراعظم نواز شریف نے "ڈان لیکس" سے متعلق انکوائری کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے بتایا کہ خارجہ امور سے متعلق معاون خصوصی طارق فاطمی سے بھی عہدہ لے لیا ہے لیکن پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے ڈان لیکس کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا "یہ نوٹیفیکیشن مسترد کیا جاتا ہے۔۔!"
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ