پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعرات 8 اپریل 2010ء
اٹھارھویں آئینی ترمیم: 17ویں ترمیم کی منسوخی
آئینی ترامیم میں آنکھ مچولی کا کھیل جاری رہا اور 8 اپریل 2010 ء کو دستورِ پاکستان میں 18ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور ہوئی جس کے حق میں 292 وؤٹ آئے اور کسی نے مخالفت نہیں کی۔
18ویں آئینی ترمیم سے 1973ء کے آئین سے آمروں کی 8ویں اور 17ویں آئینی ترامیم کی تمام تر غلاظت کو صاف کیا گیا۔ صدر کے اسمبلی توڑنے اور وزیرِاعظم کو گھر بھیجنے کے آمرانہ اختیارات ختم کیے گئے۔ صدر سے سروسز چیفس کی تقرّری کا حق بھی وزیرِاعظم کو ملا۔ کنکرنٹ لسٹ کا خاتمہ ہوا۔ صوبائی خود مختاری دی گئی اور صوبہ سرحد کا نام تبدیل ہوکر خیبر پختونخواہ رکھا گیا۔
یہ آئینِ پاکستان کی سب سے بڑی اور جامع ترمیم تھی جس کا 19 اپریل 2010ء کو سرکاری گزٹ جاری ہوا تھا۔ پیپلز پارٹی کے چوتھے دورِ حکومت (2008/13) میں صدر آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی تھے۔ یاد رہے کہ بے نظیر بھٹو، اپنے دونوں ادوار (1988/90) اور (1993/96) میں کسی قسم کی آئینی ترامیم نہیں کر سکیں تھیں۔
The 18th Constitution Amendment
Thursday, 8 April 2010
The 18th Constitution Amendments about the reversal of 17th amendment was made on April 8, 2010..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
10-09-2020: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ
26-07-1999: جنگ کارگل 1999
24-10-1947: مسئلہ کشمیر