پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
سوموار 26 فروری 2024ء
مریم نواز شریف
مریم نواز شریف، پاکستان کے کسی بھی صوبہ کی پہلی خاتون وزیرِاعلیٰ ہیں۔۔!
ایک پرکشش اور حسین و جمیل خاتون، مریم نواز شریف، 26 فروری 2024ء کو صوبہ پنجاب کی 20ویں وزیرِاعلیٰ نامزد ہوئیں۔
بیگم رعنا لیاقت علی خان (گورنرسندھ 1973/76ء)، بے نظیربھٹو (وزیرِاعظم پاکستان 1988/90ء اور 1993/96ء) اور حناربانی کھر (وزیرِخارجہ پاکستان 2011/13ء) کے بعد چوتھی خاتون ہیں جو کسی اعلیٰ ترین سرکاری عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔
قبل ازیں، مریم کے والد، میاں محمدنوازشریف بھی 1985/90ء میں وزیرِاعلیٰ پنجاب رہے جو تین بار (1990/93ء ، 1997/99ء اور 2013/17ء میں وزیرِاعظم پاکستان بھی رہے۔ چچا اور موجودہ وزیرِاعظم، شہباز شریف بھی دو بار 1997/99ء اور 2008/18ء میں وزیرِاعلیٰ پنجاب رہے اور 2022ء کے بعد دوسری بار وزیرِاعظم بھی بنے۔ ان کے علاوہ کزن، حمزہ شہباز بھی 2022ء میں اس عہدے پر فائز ہوئے جو پاکستا ن کی تاریخ میں کسی بھی خاندان کا اقتدار میں ایک منفرد ریکارڈ ہے۔
مریم نواز کا سیاسی کیرئر
مریم نواز نے اپنے سیاسی کیرئر کا آغاز فلاحی کاموں سے کیا اور اپنے خاندان کے "شریف ٹرسٹ"، "شریف میڈیکل سٹی" اور "شریف ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ" کی چیئرپرسن کے طور پر خدمات انجام دیں۔
2013ء میں مسلم لیگ نون کی حکومت میں "پرائم منسٹر یوتھ پروگرام" کی چیئرپرسن مقرر ہوئیں۔ 2017 میں اپنے والد نواز شریف کی وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے نااہلی اور پاناما پیپرز کیس میں سپریم کورٹ سے سزا کے بعد انتخابی سیاست میں شامل ہوگئیں اور اپنی والدہ، کلثوم نواز کی انتخابی مہم کی قیادت کی۔ 2018ء میں پانامہ کیس میں سات سال قید کی سزا بھی ہوئی جو بعد میں منسوخ ہوگئی تھی۔ 2019ء میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مقرر ہوئیں۔ 2023ء میں سینئر نائب صدر اور پارٹی کی "چیف آرگنائزر" بھی مقرر ہوئیں۔
2024ء کے عام انتخابات میں اپنے والد، میاں نواز شریف کی مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی اور پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔ صوبائی اسمبلی کی رکن کے طور پر حلف اٹھانے کے بعدقومی اسمبلی میں اپنی نشست چھوڑ دی۔ 26 فروری 2024ء کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا۔
مریم نواز کی ذاتی زندگی
مریم نواز کی پیدائش 28 اکتوبر 1973ء کو نواز شریف اور کلثوم بٹ کے ہاں لاہور میں ہوئی۔ چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ 1992ء میں اپنے والد، وزیرِاعظم نواز شریف کے سیکورٹی آفیسر کیپٹن صفدر اعوان سے 19 سال کی عمر میں شادی کی اور تین بچوں کی ماں بنیں۔
Maryam Nawaz Sharif
Monday, 26 February 2024
Maryam Nawaz Sharif is the first ever female chief minister in any Pakistani province..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
24-05-2018: پچیسویں آئینی ترمیم: فاٹا اور کے پی کا انضمام
14-08-1947: پاکستان کا قیام
17-06-1954: محمد علی بوگرا کا دورہ ترکی