PAK Magazine
Sunday, 01 October 2023, Week: 39

Pakistan Chronological History
Annual
Annual
Monthly
Monthly
Weekly
Weekly
Daily
Daily
Alphabetically
Alphabetically

2022

وزیر اعظم شہباز شریف

سوموار 11 اپریل 2022ء
وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف ، پاکستان کے 31ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔۔ !

11 اپریل 2022ء کو پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا جب دو سگے بھائی ، پاکستان کی وزارت عظمیٰ کے عہدوں تک پہنچے۔ پہلے بڑے بھائی میاں محمدنواز شریف ، تین بار وزیراعظم منتخب ہوئے ، پھر ان کے چھوٹے بھائی میاں محمدشہباز شریف بھی اس منصب پر فائز ہوئے جو اپنے بڑے بھائی کی طرح پنجاب کے وزیراعلیٰ بھی رہے۔ 30 اپریل 2022ء کو ایک نئی تاریخ رقم ہوئی جب شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز ، پنجاب کے وزیراعلیٰ مقرر ہوئے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب پاکستان کی تاریخ میں باپ بیٹا ، بیک وقت دو اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوئے ہیں۔

اس سے قبل موروثی سیاست کا اعزاز بھٹو خاندان کے پاس تھا جس کے بانی ذوالفقار علی بھٹوؒ ، صدر ، وزیراعظم اور وزیرخارجہ جیسے بڑے بڑے عہدوں پر فائز رہے۔ پھر ان کی بیٹی بے نظیر بھٹو ، عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم بنی۔ پھر ان کے داماد آصف علی زرداری ، صدر مملکت کے عہدے پر اور نواسے بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ کے غہدے پر فائز ہوئے۔

ایک بہترین منتظم

میاں شہباز شریف ، ایک بہترین منتظم کے طور پر جانے جاتے ہیں اور انھیں پنجاب کی تاریخ کا سب سے بہترین وزیراعلیٰ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ سب سے طویل عرصہ تک اور تین بار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔ لاہور شہر کی بے مثال ترقی ، میٹرو اورنج ٹرین ، لوڈشیڈنگ اور ڈینگی وباء کے خاتمہ جیسے کارنامے ان کے کریڈٹ پر ہیں۔ عمران حکومت نے ان کے خلاف بے شمار بے بنیاد مقدمات بنائے لیکن کوئی ایک بھی ثابت نہیں کیا جاسکا۔ امید ہے کہ آصف زرداری کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شہباز شریف بھی مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیں گے اور عمران خان کی فسطائی حکومت کے برعکس انتقامی کاروائیوں سے پرہیز کریں گے اور پورے ملک کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

شہباز شریف کا سیاسی پس منظر

1988ء کے انتخابات میں پہلی بار آئی جے آئی کے ٹکٹ پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی اور 1990ء کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے۔ 1993ء کے انتخابات میں دوبارہ پنجاب اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے اور اپوزیشن لیڈر نامزد ہوئے۔ 1997ء کے انتخابات میں پہلی بار وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔ 1999ء میں جنرل پرویز مشرف کی فوجی بغاوت نے انھیں سعودی عرب میں خود ساختہ جلاوطنی پر مجبور کیا۔ 2007ء میں واپس آئے اور 2008ء کے عام انتخابات میں صوبہ پنجاب میں نون لیگ کی کامیابی کے بعد دوسری مدت کے لیے وزیر اعلیٰ مقرر ہوئے۔ 2013ء کے انتخابات میں تیسری بار پنجاب کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔ نواز شریف کی عدالتی نااہلی کے بعد نون لیگ کے صدر بنے اور 2018ء کے انتخابات کے بعد اپوزیشن لیڈر کے طور پر سامنے آئے۔

شہباز شریف کا خاندانی پس منظر

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ، 23 ستمبر 1951ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ سینٹ انتھونی ہائی سکول لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے گریجویشن کے بعد اپنے خاندان کے ملکیتی اتحاد گروپ میں شمولیت اختیار کی اور 1985 میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر منتخب ہوئے۔

ان کا تعلق لاہور میں پنجابی بولنے والے کشمیری سیاسی خاندان ہے۔ والد، میاں محمد شریف ، ایک اعلیٰ متوسط ​​طبقے کے تاجر اور صنعت کار تھے جن کا خاندان کاروبار کے لیے کشمیر کے انت ناگ سے ہجرت کر کے امرتسر کے جاتی امرا گاؤں میں آباد ہو گیا۔ 1947ء میں آزادی کے بعد ان کے والدین امرتسر سے لاہور چلے آئے۔ سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کے علاوہ ان کے ایک اور بھائی عباس شریف بھی ہیں۔ 1973ء میں ان کی شادی ہوئی اور حمزہ شریف اور سلمان شریف سمیت ان کے کل پانچ بچے ہیں۔ ان کی دو مزید شادیوں کا ذکر بھی ملتا ہے جن میں مبینہ طور پر ایک تہمینہ کھر بھی ہے۔

شہباز حکومت کی کارکردگی

Prices in Pakistan in 2023
Prices in Pakistan in 2023





Shehbaz Sharif

Monday, 10 April 2022

Shehbaz Sharif became the 31st Prime Minister of Pakistan on April 11, 2022..



1960
بنیادی جمہوریتیں
بنیادی جمہوریتیں
2002
میر ظفراللہ خان  جمالی
میر ظفراللہ خان جمالی
2022
پاکستان کے وزرائے اعظم
پاکستان کے وزرائے اعظم
1948
پاکستان کا پہلا فلم سٹوڈیو
پاکستان کا پہلا فلم سٹوڈیو
1956
صدر سکندر  مرزا
صدر سکندر مرزا



تاریخ پاکستان

پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!



تاریخ پاکستان ، اہم موضوعات
تحریک پاکستان
تحریک پاکستان
جغرافیائی تاریخ
جغرافیائی تاریخ
سقوط ڈھاکہ
سقوط ڈھاکہ
شہ سرخیاں
شہ سرخیاں
سیاسی ڈائری
سیاسی ڈائری
قائد اعظمؒ
قائد اعظمؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
بے نظیر بھٹو
بے نظیر بھٹو
نواز شریف
نواز شریف
عمران خان
عمران خان
سکندرمرزا
سکندرمرزا
جنرل ایوب
جنرل ایوب
جنرل یحییٰ
جنرل یحییٰ
جنرل ضیاع
جنرل ضیاع
جنرل مشرف
جنرل مشرف
صدر
صدر
وزیر اعظم
وزیر اعظم
آرمی چیف
آرمی چیف
چیف جسٹس
چیف جسٹس
انتخابات
انتخابات
امریکی امداد
امریکی امداد
مغلیہ سلطنت
مغلیہ سلطنت
ڈنمارک
ڈنمارک
اٹلی کا سفر
اٹلی کا سفر
حج بیت اللہ
حج بیت اللہ
سیف الملوک
سیف الملوک
شعر و شاعری
شعر و شاعری
ہیلتھ میگزین
ہیلتھ میگزین
فلم میگزین
فلم میگزین
میڈیا لنکس
میڈیا لنکس

پاکستان کے بارے میں اہم معلومات

Pakistan

چند اہم بیرونی لنکس


پاکستان کی فلمی تاریخ

گیتوں کی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… فلمی ٹائم لائن …… سینما گھر …… جوبلی فلمیں …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……


ریاض الرحمان ساغر
ریاض الرحمان ساغر
ناصرہ
ناصرہ
نذیرعلی
نذیرعلی
آغا جی اے گل
آغا جی اے گل
راجہ حفیظ
راجہ حفیظ


PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan's political, film and media history.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes, and therefor, I am not responsible for the content of any external site.