Third general elections were held in Pakistan on 16 November 1988..
پاکستان میں 16 نومبر 1988ء کو تیسرے عام انتخابات ہوئے تھے۔۔!
جنرل ضیاع مردود ، اپنی ہلاکت سے قبل انتخابات کی تاریخ مقرر کرچکا تھا اور اس کے اعلان کے مطابق یہ انتخابات بھی غیرجماعتی بنیادوں پر ہونا تھے۔ لیکن مبینہ طور پر آرمی چیف مرزا اسلم بیگ کی خواہش پر عدلیہ نے جماعتی بنیادوں پر انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا۔
گیارہ سال تک بھٹو کا نام دبانے اور گھٹانے کے باوجود جب 1988ء کے انتخابات ہوئے تو پاکستان کے غیور عوام نے ذوالفقار علی بھٹوؒ پر ہوئے ظلم کا بدلہ لیا اور اس کی جوان سال 35 سالہ صاحبزادی بے نظیربھٹو کو دنیائے اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم بنا دیا تھا اور ثابت کیا کہ واقعی جمہوریت ، بہترین انتقام ہے۔۔!
اس سے قبل ضیاع کی باقیات نے پوری کوشش کی تھی کہ بھٹو کے نام پر پڑنے والا وؤٹ اتنا نہ ہو کہ ہمیں لینے کے دینے پڑ جائیں۔ سرکاری خزانے سے "اسلامی جمہوری اتحاد" نامی ایک سیاسی پارٹی بنائی گئی اور مزے کی بات ہے کہ اس میں بھی 1977ء کے "قومی اتحاد" کی طرح نو جماعتیں تھیں اور پرچم بھی ایک ہی تھا۔ یہ کوئی اتفاق نہیں تھا بلکہ آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل حمید گل کا یہ اعلانیہ اعتراف بھی تھا کہ یہ سیاسی اتحاد انھوں نے تخلیق کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے سابق رہنما غلام مصطفیٰ جتوئی کو اس اتحاد کا سربراہ بنایا گیا تھا لیکن وہ اپنے آبائی حلقے سے بھی ہار گئے تھے۔
1988ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ،قومی اسمبلی کی کل 207 میں سے 94 نشستیں جیت کر سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری لیکن حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت سے محروم کی گئی۔ مخالف سرکاری پارٹی ، اسلامی جمہوری اتحاد نے 56 نشستیں لیں۔ تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ آزاد امیدواروں کی 40 سیٹیں تھیں جن میں سے 13 سیٹیں ، کراچی کی ایک لسانی جماعت ایم کیو ایم کی تھیں جس کے امیدواروں نے آزادانہ حیثیت میں کراچی سے الیکشن لڑا تھا۔ پی پی نے ایم کیو ایم اور دیگر آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر ایک مخلوط حکومت بنائی تھی۔
1 | 94 | 38,5% | 7,546,561 | پاکستان پیپلز پارٹی | بے نظیر بھٹو |
2 | 56 | 30,2% | 5,908,741 | اسلامی جمہوری اتحاد | میاں محمد نواز شریف |
3 | 40 | 19,5% | 3,829,705 | آزاد امیدوار | ؟ |
4 | 7 | 1,8% | 360,226 | جمعیت العلمائے اسلام | مولانا فضل الرحمان |
5 | 3 | 4,2% | 848,119 | پاکستان عوامی اتحاد | مولانا طاہر القادری |
6 | 2 | 2,1% | 409,555 | عوامی نیشنل پارٹی | خان عبدالولی خان |
7 | 2 | 0,3% | 59,248 | بلوچستان نئشنل الائنس | ؟ |
8 | 1 | 0,4% | 80,743 | پاکستان جمہوری پارٹی | نوابزادہ نصراللہ خان |
9 | 1 | 0,2% | 44,964 | جمعیت العلمائے اسلام (درخواستی گروپ) | مولانا درخواستی |
10 | 1 | 0,5% | 97,363 | نیشنل پیپلز پارٹی | غلام مصطفیٰ جتوئی |
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……