پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
اتوار 10 اپریل 2022
عمران خان کا زوال
کرکٹ کا قومی ہیرو ، سیاست میں زیرو کیسے بنا ، کوئی عمران خان سے پوچھے۔۔!
10 اپریل 2022ء کو 22 سالہ نام نہاد جدوجہد صرف چار برسوں میں ہوا ہو گئی اور اسی پارلیمان سے رسوا ہوکر نکلے جس کو کبھی اہمیت نہیں دیتے تھے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جائز طریقے سے کسی وزیراعظم کو جمہوری اصول و ضوابط کے تحت اقتدار سے بے دخل ہونا پڑا جس سے عمران خان پہلے مسلمہ نااہل وزیراعظم ثابت ہوئے۔
عمران کی آمریت
2018ء کے متنازعہ انتخابات میں اداروں کی مدد سے جیتنے والے عمران خان کو سادہ اکثریت بھی نہ مل سکی تھی لیکن تکبر ایسا تھا کہ جیسے پاکستان ان کے باپ کی جاگیر ہے اور وہ جو چاہیں گے ، کریں گے۔ ان کا طرز عمل اور اندازوبیان ایسا تھا کہ جیسے وہ ایک آمر ہوں اور باقی سبھی ان کی بے زبان رعایا ہوں۔ اقتدار کی ہوس کا یہ عالم تھا کہ شرمندگی سے بچنے کے لیے جمہوری اور اخلاقی اقدار کے علاوہ آئین و قانون کی دھجیاں بھی اڑائی گئیں اور وہ تماشا لگایا گیا کہ پوری دنیا مذاق اڑا رہی ہے۔
امریکی مداخلت کا الزام
عمران خان کا اپنی حکومت کے خاتمے کے لیے امریکی مداخلت کا الزام ان طاقتوں کی طرف ایک اشارہ ہے جو پاکستان کی اصل مالک ہیں۔ خود عمران خان جیسے کٹھ پتلی وزیراعظم کی اہمیت صرف اپنے حامیوں کے لیے تھی ، باقی پاکستان اور بین الاقوامی دنیا میں ان کی کوئی قدر نہ تھی اور نہ ہی وہ اتنے اہم تھے کہ ان کا تختہ الٹا جاتا۔
عمران خان کو سیاست میں لانے والے اور تحریک انصاف بنانے والے بدنام زمانہ جنرل حمیدگل کا ارشاد ہے کہ پاکستان میں کوئی آرمی چیف ، امریکہ کی اجازت کے بغیر نہیں بنتا ۔ سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ بھی یہ انکشاف کرتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی مارشل لاء ، امریکہ کی مرضی کے بغیر نہیں لگا ۔ ایسے میں پاکستان کی تاریخ سے تھوڑی سی واقفیت رکھنے والا شخص بھی بخوبی جانتا ہے کہ کوئی سیاسی تبدیلی ممکن ہی نہیں ہوتی جب تک اسے اسٹبلشمنٹ کی آشیرباد حاصل نہ ہو۔ عمران خان بھی اسی خوش فہمی کا شکار ہوئے کہ وہ بااختیار ہیں اور لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں کہ خارجہ پالیسی وہ بناتے تھے ، یہ منہ اور مسور کی دال۔۔!
اب عمران خان بھی یہ کہتے پھریں گے کہ "مجھے کیوں نکالا؟"
تحریک انصاف کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جنرل باجوہ کے خلاف غم و غصہ
Imran Khan ousted
Sunday, 10 April 2022
Imran Khan has been ousted as Prime Minister after losing a no-confidence vote on April 10, 2022..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
02-12-1988: بے نظیر بھٹو
13-04-1949: پاکستان کا پاسپورٹ
03-11-2007: جسٹس عبد الحمید ڈوگر