سالانہ | | | ماہانہ | | | ہفتہ وارانہ | | | روزانہ | | | حروفانہ | | | اہم ترین | | | تحریک پاکستان | | | ذاتی ڈائریاں |
سیو وولڈ میگزین کے 2020ء میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق دنیا بھر کے ڈیڑھ سو ممالک میں مذہبی رحجانات کے بارے میں بڑے دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ مذہبی وابستگی رکھنے والا افریقہ کا ملک صومالیہ ہے جہاں 99.8 فیصد لوگ مذہبی یا دیندار ہیں جبکہ چین وہ بے دین ملک ہے کہ جہاں صرف 7 فیصد لوگ مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ دنیا کے پہلے دس مذہبی ممالک میں سے سات مسلمان ممالک ہیں جن میں صومالیہ کے علاوہ نائیجر ، بنگلہ دیش ، یمن ، انڈونیشیا ، موریطانیہ اور جبوتی شامل ہیں جہاں 98 فیصد سے زائد لوگ دیندار ہیں۔ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ایتھوپیا ہے جو 99.3 فیصد مذہبی وابستگی رکھنے والا ایک عیسائی ملک ہے جو کبھی حبشہ کہلاتا تھا۔ افریقی ملک ملاوی بھی اس فہرست میں ایک عیسائی ملک ہے جبکہ آٹھویں نمبر پر بدھ مت کا عقیدہ رکھنے والے ملک سری لنکا میں دینداری 98.6 فیصد ہے۔ ہندو عقیدہ رکھنے والے ملک نیپال میں 93 فیصد لوگ مذہبی ہیں جو اس فہرست میں 44ویں نمبر پر ہے۔ دنیا کی واحد یہودی ریاست اسرائیل 111 ویں نمبر پر ہے جہاں 51 فیصد لوگ مذہبی ہیں۔ سعودی عرب ، 93 فیصد مذہبی رحجان کے ساتھ 43ویں اور ایران 73 فیصد مذہبی عقائد کے ساتھ 93ویں نمبر پر ہے۔
پاکستان ، 92 فیصد مذہبی عقائد کے لحاظ سے دنیا بھر میں 50ویں نمبر پر آتا ہے جبکہ ہمارا روایتی حریف بھارت ، جو خود کو ایک سیکولر ریاست کہتا ہے ، صرف چار درجے کم یعنی 90 فیصد مذہبی رحجانات کے ساتھ 54ویں نمبر پر ہے۔ یہاں یہ بات دلچسپی سے خالی نہ ہوگی کہ متحدہ پاکستان میں بنگالی سیاسی قیادت ، ریاست کے مذہبی رحجانات سے شاکی رہتی تھی اور 1949ء کی قرارداد مقاصد اور 1956ء کے آئین میں پاکستان کو اسلامی جمہوریہ قرار دینے کے سخت خلاف تھی۔ علیٰحدگی کے بعد انہوں نے بنگلہ دیش کو اسلامی کے بجائے عوامی جمہوریہ قرار دیا تھا لیکن آج مذہبی رحجانات میں دنیا بھر میں بنگلہ دیش تیسرے اور پاکستان 50ویں نمبر پر ہے۔۔!
ڈیڑھ سو ممالک کی اس فہرست میں یہ حقیقت بھی سامنے آتی ہے کہ ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک میں مذہب کی بہت اہمیت ہے لیکن ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک میں مذہبی تعلق کم پایا جاتا ہے۔ دنیا کے پہلے سو ممالک میں سے اٹلی ، 72 فیصد دینداری کے ساتھ 97 نمبر پر آتا ہے جبکہ دیگر سبھی امیر ممالک کا شمار آخری پچاس نمبروں میں ہوتا ہے جن میں امریکہ 104 اور برطانیہ 140 نمبر پر ہے۔ دنیا کے دس کم ترین مذہبی ممالک میں سکنڈے نیویا کے تینوں فلاحی ممالک ڈنمارک ، سویڈن اور ناروے کے علاوہ فن لینڈ ، جاپان ، ہانگ کانگ ، چین اور برطانیہ کا شمار بھی ہوتا ہے۔
The World’s Most (And Least) Religious Countries Based On Religious Beliefs 2020 by CeoWorld Magazine on May 16, 2020
Global Stats
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
|
---|---|---|---|---|
آبادی (لاکھوں میں) | 2252 | 13726 | 1700 | 58 |
آبادی کی درجہ بندی | 5 | 2 | 8 | 113 |
رقبہ | 33 | 7 | 92 | 130 |
فی کس آمدن | 1285 | 1877 | 1888 | 58439 |
فی کس آمدن کی درجہ بندی | 154 | 139 | 142 | 7 |
ڈالر ریٹ | 160 | 71 | 84 | 6 |
معیشت کا حجم | 22 | 3 | 30 | 51 |
زرمبادلہ کے ذخائر (اربوں میں) | 13 | 584 | 43 | 78 |
زرمبادلہ کے ذخائر کی درجہ بندی | 71 | 5 | 46 | 31 |
خوشحالی | 123 | 59 | 107 | 3 |
انسانی ترقی | 154 | 133 | 131 | 10 |
تعلیم | 128 | 112 | 155 | 2 |
صحت عامہ | 123 | 59 | 107 | 3 |
فوجی طاقت | 10 | 4 | 45 | 54 |
دہشت گردی سے متاثر | 7 | 8 | 33 | 85 |
امن و امان کی صورتحال | 153 | 141 | 101 | 5 |
مذہبی وابستگی | 50 | 54 | 3 | 145 |
ایمانداری | 124 | 86 | 146 | 1 |
جمہوری روایات | 105 | 53 | 76 | 7 |
پاسپورٹ کی عزت | 107 | 85 | 101 | 5 |