9 مئی 2023ء کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی "القادر ٹرسٹ" کرپشن کیس میں گرفتاری کے ردعمل کے طور پر ان کی پارٹی کے مشتعل کارکنوں نے مبینہ طور پر ملک بھر میں بڑے منظم طریقے سے 300 سے زائد مختلف مقامات پر فوجی اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
سرکاری طور پر ان تخریبی کاروائیوں میں پنجاب میں 8 ، پختون خواہ میں 3 اور سندھ اور بلوچستان میں ایک ایک فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا۔ 16 دہشت گرد ہلاک 179 زخمی ہوئے جبکہ 181 سرکاری اہلکار زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ جنرل پرویز مشرف کے دور میں 24 نومبر 2007ء کو ایسے ہی دہشت گردی کے واقعات ہوئے تھے جب راولپنڈی میں GHQ اور فیض آباد میں ISI کے کیمپ پر خودکش حملے ہوئے تھے۔ ان واقعات کے پیچھے پاکستانی طالبان کا ہاتھ بتایا گیا تھا جو مبینہ طور پر اب تحریک انصاف کا حصہ بن چکے ہیں۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع فیض آباد کے علاقہ میں "حمزہ کیمپ" پہلے "اوجڑی کیمپ" کہلاتا تھا جہاں ISI کے دفاتر اور ان کے اہلکاروں کی رہائش گاہیں ہوتی تھیں۔ 1980 کی دہائی میں نام نہاد افغان جہاد کے لیے "مجاہدین" کو اسلحہ فراہم کرنے والا یہ سب سے بڑا مرکز ہوتا تھا۔
10 اپریل 1988ء کو یہاں پراسرار دھماکے ہوئے جنھوں نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں قیامت صغریٰ برپا کر دی تھی اور ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔
اس وقت کے کٹھ پتلی وزیراعظم محمد خان جونیجو نے ان دھماکوں کی تحقیقات کروانے کی کوشش کی لیکن اس جرم میں انھیں پاکستان پر مسلط آمر جنرل ضیاع مردود نے کرپشن کے الزامات لگا کر برطرف کر دیا تھا۔
27 مئی 2023ء کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے دیواروں پر Wall of Shame کے نام سے بینر لگائے گئے جن میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور حمایتی صحافیوں کی تصاویر بنا کر ان پر لعنت کی علامتیں لگائی گئی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان بینروں پر اسد عمر نہیں ہیں ، جو ایک سابق جنرل کے بیٹے ہیں جن کا سقوط ڈھاکہ میں ایک اہم کردار تھا۔
In response to the arrest of former Prime Minister Imran Khan in the "Al-Qadir Trust" corruption case, his party's angry activists allegedly targeted military and government installations at 300 different locations across the country..
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
گیتوں کی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… فلمی ٹائم لائن …… سینما گھر …… جوبلی فلمیں …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……