پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
بدھ 13 مئی 2020ء
دیامر بھاشا ڈیم کا معاہدہ
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے معاہدے پر13مئی 2020ء کو دستخط ہوگئے ہیں۔۔!
ڈیم کا 442 ارب (یعنی 4کھرب ، 42ارب روپے) کا ٹھیکہ چین کی سرکاری کمپنی پاور چائنا اور پاک فوج کے زیر انتظام چلنے والے ادارے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے جوائنٹ وینچر کو دیا گیا ہے۔ 1998ء سے متعدد بار افتتاح ہونے کے باوجود زیر التواء رہنے والے اس ڈیم سے 4500 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 14 کھرب ، 6 ارب ، 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے اور یہ ڈیم 2028ء میں مکمل ہوگا۔
یادرہے کہ اس ڈیم کے فنڈز میں صرف بارہ ارب روپیہ جمع ہوسکا تھا اور فی الوقت یہ معلوم نہیں کہ باقی رقم کہاں سے آئے گی؟ اس سے قبل ساٹھ کے عشرہ میں سندھ تاس معاہدے کے تحت منگلا اور تربیلا ڈیم بنائے گئے تھے جن کی تعمیر کے لئے وولڈبینک کے علاوہ امریکہ ، کینیڈا ، برطانیہ ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، مغربی جرمنی کے علاوہ بھارت نے بھی فنڈنگ کی تھی۔
Diamer Bhasha Dam
Wednesday, 13 May 2020
Wapda has awarded the contract of the construction of the Diamer-Bhasha Dam to a joint venture between Power China and Frontier Works Organisation (FWO) on May 13, 2020..
Diamer Bhasha Dam (video)
Credit: WAPDA Public Relations
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
24-10-1947: مسئلہ کشمیر
01-03-2023: ساتویں مردم شماری
04-08-2020: نقشہ اپنا اپنا