"بائیس خاندان" ، پاکستان میں کرپشن اور بدعنوانیوں کی ایک اصطلاح بن چکی ہے۔۔!
جنرل ایوب خان کے "سنہری ترقیاتی دور" میں 15 جون 1964ء کو ممبر قومی اسمبلی اور ماہر اقتصادیات ڈاکٹر محبوب الحق نے بجٹ تقریر کے دوران انکشاف کیا کہ پاکستان (جو اسوقت موجودہ پاکستان اور بنگلہ دیش پر مشتمل تھا) کی 60 سے 80 فیصد دولت پر صرف "22 خاندان" قابض ہیں۔ ان کے مطابق 66 فیصد صنعتیں ، 79 فیصد بیمہ کمپنیاں اور 80 فیصد بینکوں کا سرمایہ صرف "بائیس خاندانوں" کے تصرف میں ہے۔
ڈاکٹر محبوب الحق نے ان امیر ترین "22 خاندانوں" کے نام تو نہیں بتائے تھے لیکن 1963ء میں جنرل ایوب خان کے دور میں ان کے سمدھی لیفٹیننٹ جنرل ایم حبیب اللہ خان خٹک اور بیٹے کیپٹن گوہر ایوب نے مبینہ طور پر خاندانی اثرورسوخ اور غیرقانونی طریقے سے جنرل موٹرز کے ٹھیکے حاصل کئے جس سے وہ ان امیر ترین خاندانوں میں شامل ہو گئے تھے۔ ان کی گندھارا انڈسٹریز ، کرپشن اور اقربا پروری کی ایک بدترین مثال بن گئی تھی جس کے قصے زبان زد عام تھے۔ معروف شاعر حبیب جالب نے اسی موضوع پر ایک مشہور نظم لکھی تھی جس کا پہلا شعر تھا:
"22 خاندانوں" کی اصطلاح ، جنرل ایوب خان کی مبینہ کرپشن اور ان کے خلاف عوامی غیض و غضب کی ایک بڑی وجہ بھی تھی جو ان کے افسوسناک انجام پر منتج ہوئی تھی۔ جنرل ایوب پر یہ الزام رہا ہے کہ انھوں نے فوجی افسران کو پیشہ وارانہ فرائض کے بجائے کاروبار اور کرپشن کی طرف راغب کیا تھا جن میں ان کا بیٹا اور سمدھی بھی شامل تھے جو قبل از وقت فوج سے ریٹائر ہوکر کاروبار میں لگ گئے تھے۔
گندھارا انڈسٹریز آج بھی قائم ہے اور اس کی ویب سائٹ پر کمپنی پروفائل کے علاوہ جنرل حبیب اللہ کے بارے میں جو کچھ لکھا ہے ، وہ ریکارڈز کے لیے یہاں نقل کیا جارہا ہے:
Mehboob-ul-Haq in 1964, told the assembly about the 22 rich families, who controlled 60-80% of industrial, banking and insurance sectors in Pakistan (including Bangladesh or East Pakistan)..
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
اداکاروں کی ٹائم لائن …… فلمی ٹائم لائن …… سینما گھر …… جوبلی فلمیں …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……