Pakistan under the leadership of Benazir Bhutto rejoins the commonwealth on October 1, 1989, ironically, her father Zulfikar Ali Bhutto left this organization on January 30, 1972..
یکم اکتوبر 1989ء کو پاکستان کی دولت مشترکہ میں واپسی ہوئی تھی۔.!
قدرت کا یہ عجب مذاق تھا کہ ذوالفقار علی بھٹوؒ نے برطانیہ کے بنگلہ دیش کو تسلیم کرنے پر بطور احتجاج 30 جنوری 1972ء کو پاکستان کو دولت مشترکہ سے الگ کرلیا تھا لیکن ان کی بیٹی یعنی عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بےنظیر بھٹو نے دوبارہ شامل کروا دیا تھا۔ پاکستان اب تک واحد ملک ہے کہ جس نے دولت مشترکہ میں دوبارہ شمولیت اختیار کی تھی جبکہ آئرلینڈ ، جنوبی افریقہ ، برما اور فجی علیحدگی کے بعد پھر کبھی اس تنظیم میں شامل نہیں ہوئے۔
گو اس سے قبل ڈکٹیٹر جنرل ضیاع مردود نے دولت مشترکہ میں شمولیت کے لیے بڑی کوشش کی تھی لیکن آمروں کو دنیا بھر میں بڑی حقارت سے یاد کیا جاتا ہے ، اس لئے وہ کوششیں بارآور نہ ہو سکی تھیں۔ ایک اور آمر جنرل مشرف نے نواز شریف کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹا تو 18 اکتوبر 1999ء کو دولت مشترکہ کی رکنیت معطل کر دی گئی تھی لیکن مغربی ممالک کو جب دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں مشرف جیسے آلہ کار کی ضرورت پڑی تو 22 مئی 2004ء کو یہ رکنیت بحال کر دی گئی تھی۔ 22 نومبر 2007ء کو مشرف کے ایمرجنسی لگانے پر ایک بار پھر چھ ماہ کے لیے رکنیت معطل کر دی گئی تھی۔
دولت مشترکہ کا قیام 1926ء میں عمل میں آیا تھا جو برطانیہ کی نو آبادیاتی ممالک کی ایک تنظیم ہے جس کی علامتی سربراہ ملکہ برطانیہ ہیں۔ اس تنظیم کے 53 رکن ممالک ہیں جن میں پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش بھی شامل ہیں۔ اس تنظیم کا بنیادی مقصد انسانی حقوق کی پاسداری کے علاوہ اقتصادی تعاون اور جمہوریت کو فروغ دینا ہے۔ ہر چار سال دولت مشترکہ ممالک کے کھیل بھی منعقد ہوتے ہیں۔
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ