موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ خواب کی تکمیل کرتے ہوئے 25 اپریل 1991ء کو سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف نے لاہور میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔۔!
اس عظیم منصوبے کے لئے حکومت پنجاب نے بیس ایکڑ زمین عطیہ کے طور پر دی تھی۔ اس کا ڈیزائن مشہور امریکی فرم Arrasmith, Judd & Rapp, Architects in Health Planning of Louisville, Kentucky, USA نے بنایا تھا جس کی معاونت پاکستان میں نیرعلی دادا گروپ نے کی تھی۔ عمران خان کو یہ ہسپتال بنانے کا خیال 1985ء میں آیا تھا جب ان کی والدہ اس مرض میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئی تھیں۔ 1989ء میں انہوں نے باقاعدگی سے اس ہسپتال کی تعمیر کے لئے چندہ اکٹھا کرنا شروع کیا تھا اور زیادہ تر زکوٰۃ اور عطیات پر زور دیا گیا تھا۔ 29 دسمبر 1994ء کو اس ہستپال کا افتتاح ہوا تھا۔Prime Minister of Pakistan, Mian Mohammad Nawaz Sharif laid the foundation of Imran Khan's Shaukat Khanum Memorial Cancer Hospital on April 25, 1991..
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
اداکاروں کی ٹائم لائن …… فلمی ٹائم لائن …… سینما گھر …… جوبلی فلمیں …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……