سکھر بیراج ، پاکستان میں نہری پانی سے آب پاشی کا سب سے بڑا نظام ہے۔۔!
دریائے سندھ پر بنائے جانے والے سکھر بیراج سے سات نہریں نکالی گئی ہیں جن کی مجموعی لمبائی 6.473 میل ہے اور ان سے 59 لاکھ ایکڑ کا زرعی رقبہ سیراب ہوتا ہے۔ بیراج کے بائیں طرف چار نہریں ، نارا کینال ، میرواہی کینال ، روہڑی کینال اور ابو واہ کینال ہیں جو سندھ کے 12 اضلاع یعنی سکھر، خیرپور، نوشہرو فیروز، نوابشاہ، سانگھڑ، میرپورخاص، بدین، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار اور تھرپار کے علاقوں کو سیراب کرتی ہیں۔ دائیں طرف دادو کینال اور رائس کینال ہیں جو لاڑکانہ ، شکارپور اور دادو وغیرہ کے علاقوں کو پانی فراہم کرتی ہیں جبکہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی کو سیراب کرنے والی کھیرتھر کینال بھی ہے۔
صوبہ پنجاب کی طرح صوبہ سندھ میں بھی زیر زمین پانی کی کمی کی وجہ سے زراعت کے لیے آب پاشی کا دارومدار بارشوں کے علاوہ دریائی پانی پر ہوتا تھا جو ہر جگہ دستیاب نہ تھا۔ انگریز راج میں دنیا کا سب سے بڑا نہری نظام بنا جو خوش قسمتی سے پاکستان کے حصے میں آیا۔ 1871ء میں انگریز سرکار نے سندھ ٹرپل پراجیکٹ کی تجویز دی جو سکھر، گدو اور کوٹری میں بننے والے عظیم بیراجوں کی صورت میں سامنے آئی تھی۔ اسی سلسلے میں بمبئی کے گورنر جارج لائیڈ نے 24 اکتوبر 1923ء کو Lloyd Barrage کا سنگ بنیاد رکھا تھا جس کی تعمیر 9 برس میں مکمل ہوئی تھی۔ 13 جنوری 1932ء کو وائسرائے اور گورنر جنرل لارڈ ولنگڈن نے اس منصوبے کا افتتاح کیا جس پر کل لاگت اس وقت کا 20 کروڑ روپیہ آئی تھی۔ لائیڈ بیراج کو سکھر بیراج کا نام قیام پاکستان کے بعد دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 1843ء میں دوبے کے مقام پر انگریزوں نے تالپور حکمرانوں کو شکست دے کر سندھ پر قبضہ کیا تھا۔ Charles James Napier کو سندھ کا پہلا گورنر مقرر کیا گیا اور کراچی کو دارالخلافہ بنایا گیا تھا۔ 1847ء میں سندھ کی علیحدہ حیثیت ختم کر کے اسے بمبئی میں شامل کر دیا گیا تھا۔ 1936ء میں سندھ کو الگ صوبے کی حیثیت دی گئی تھی۔
Sukkur Barrage or Lloyd Barrage in Pakistan was built from 1923 to 1932, which is the largest single irrigation network of its kind in the world.
Sukkur Barrage (video)
Credit: British Movietone
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… گیتوں کی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… فلمی ٹائم لائن …… سینما گھر …… جوبلی فلمیں …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……