پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
سوموار 2 مئی 1949
پاکستان آرڈیننس فیکٹریز
وزیرِ اعظم پاکستان خان لیاقت علی خان نے 2 مئی 1949ء کو پاکستان کی پہلی آرڈیننس فیکٹریز کا سنگِ بنیاد رکھا تھا۔۔!
قیام پاکستان کے وقت تمام 16 اسلحہ ساز فیکٹریاں بھارت کی حدود میں رہ گئی تھیں ، ایسے میں ملکی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لئے ایک اسلحہ ساز فیکٹری کی اشد ضرورت تھی۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم لیاقت علی خان نے برطانیہ سے ایک معاہدہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 2 مئی 1949ء کو واہ کینٹ کے علاقے میں ایک اسلحہ ساز فیکٹری کی تعمیر کا آغاز ہوا جس کا باقاعدہ افتتاح 28 دسمبر 1951ء کو وزیر اعظم پاکستان خواجہ ناظم الدین نے کیا تھا۔
وزارت دفاعی پیداوار کے ماتحت آج یہ ایک بہت بڑا ادارہ بن چکا ہے جس کے 14 بڑے حصے ہیں۔ 27 ہزار ملازمین ہیں جن میں سے پانچ ہزار سے زائد انجینئرز ہیں جو بیس ہزار مشینوں پر کام کرتے ہیں۔ پاکستان آرڈیننس فیکٹری اب ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ برآمدات بھی کرتی ہے جس سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔
Pakistan Ordnance Factories
Monday, 2 May 1949
Pakistan Ordnance Factories is premier arms and ammunition manufacturing facility, which not only serve the defence requirements of the country's Armed Forces but also caters to the needs of domestic & export market as well.
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
16-06-2015: آصف علی زرداری کا بڑا بول
19-12-1984: جنرل ضیاع کا بدنام زمانہ ریفرنڈم
07-10-1947: ریاست بہاولپور