PAK Magazine
Tuesday, 21 March 2023, Week: 12

Pakistan Chronological History
Annual
Annual
Monthly
Monthly
Weekly
Weekly
Daily
Daily
Alphabetically
Alphabetically


2020

Pakistan fifth-most-populous country

Saturday, 11 July 2020

According to UN report, Pakistan's estimated population on July 11, 2020 is now more than 220 million and its now the world's fifth-most-populous country after China, India, USA and Indonesia..!

پاکستان ، پانچواں بڑا آبادی والا ملک

ہفتہ 11 جولائی 2020
پاکستان کی مردم شماریاں
پاکستان کی مردم شماریاں

اقوام متحدہ کے مطابق 11 جولائی 2020ء کو پاکستان ، آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے اور اس کی 22 کروڑ ، 10 لاکھ کی آبادی دنیا بھر میں چین ، بھارت ، امریکہ اور انڈونیشیا کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

ہر پانچ سیکنڈ بعد ایک بچہ

دنیا بھر میں آبادی کے اضافے کی اوسط شرح دو فیصد ہے لیکن پاکستان میں 2.8 فیصد ہے اور ایک منٹ میں 11 بچے یا ہر پانچ سیکنڈ میں ایک بچہ پیدا ہورہا ہے۔ پاکستان میں فی کنبہ تقریباَ سات افراد ہوتے ہیں جو پوری دنیا میں پانچویں نمبر پر سب سے بڑے خاندان کا حجم ہے۔ اس فہرست میں بھارت 49ویں اور بنگلہ دیش 55ویں نمبر پر ہے۔ یاد رہے کہ متحدہ پاکستان میں مشرقی پاکستان (بنگلہ دیش) کی آبادی ، مغربی یا موجودہ پاکستان سے کم از کم ایک کروڑ زیادہ ہوتی تھی لیکن اب ہم ، خدا کے فضل سے ، ان سے پانچ کروڑ زیادہ آبادی والے ملک ہیں۔۔!

مردم شماریوں کے اعدادوشمار

پاکستان میں 1951ء سے اب تک ہونے والی تمام مردم شماریوں کے اعدادوشمار ملاحظہ فرمائیں:
  • پہلی مردم شماری فروری 1951ء میں ہوئی تھی جس کے مطابق پورے ملک کی آبادی 7 کروڑ ، 56 لاکھ ، 42 ہزار افراد پر مشتمل تھی جس میں سے مشرقی پاکستان کی آبادی 4 کروڑ ، 42 لاکھ ، 63 ہزار (55.6 فیصد) اور مغربی پاکستان یا موجودہ پاکستان کی آبادی 3 کروڑ ، 37 لاکھ ، 40 ہزار (44.4 فیصد) تھی۔
  • دوسری مردم شماری جنوری 1961ء میں ہوئی تھی جس کے مطابق پورے ملک کی آبادی 9 کروڑ ، 28 لاکھ افراد پر مشتمل تھی اور پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا آبادی والا ملک تھا۔ اس میں سے موجودہ پاکستان کی آبادی 4 کروڑ ، 28 لاکھ ، 80 ہزار افراد پر مشتمل تھی۔
  • تیسری مردم شماری ستمبر 1972ء میں ہوئی تھی جس کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 6 کروڑ 53 لاکھ ، 9 ہزار افراد پر مشتمل تھی۔
  • چوتھی مردم شماری جولائی 1981ء میں ہوئی تھی جس کے مطابق پاکستان کی آبادی 8 کروڑ ، 42 لاکھ ، 54 ہزار افراد پر مشتمل تھی اور پاکستان دنیا کا نواں بڑا ملک تھا۔
  • پانچویں مردم شماری ، 17 سال کے وقفے کے بعد مارچ 1998ء میں ہوئی تھی جس کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 13 کروڑ ،23 لاکھ ، 52 ہزار افراد پر مشتمل تھی۔
  • چھٹی اور اب تک کی آخری مردم شماری 19 سال کے وقفے کے بعد مئی 2017ء میں ہوئی تھی جس کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 20 کروڑ ، 77 لاکھ ، 74 ہزار افراد پر مشتمل تھی اور پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا آبادی والا ملک تھا۔

پاکستان کی مردم شماریاں 1951-2017

مردم شماری موجودہ پاکستان کی کل آبادی کل آبادی (ہندسوں میں)
2017 20 کروڑ ، 77 لاکھ ، 74 ہزار 207.774.000
1998 13 کروڑ ، 23 لاکھ ، 52 ہزار 132.352.000
1981 8 کروڑ ، 42 لاکھ ، 54 ہزار 84.254.000
1972 6 کروڑ ، 53 لاکھ ، 9 ہزار 65.309.000
1961 4 کروڑ ، 28 لاکھ ، 80 ہزار 42.880.000
1951 3 کروڑ ، 37 لاکھ ، 40 ہزار 33.740.000
مندرجہ بالا اعدادوشمار میں مشرقی پاکستان کی آبادی شامل نہیں ہے۔






2020
پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس
پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس
1967
فاطمہ جناح
فاطمہ جناح
2007
بے نظیر بھٹوکا قتل
بے نظیر بھٹوکا قتل
1973
وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو
وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو
1993
صدر فاروق احمد لغاری
صدر فاروق احمد لغاری



تاریخ پاکستان

پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!



تاریخ پاکستان ، اہم موضوعات
تحریک پاکستان
جغرافیائی تاریخ
سقوط ڈھاکہ
شہ سرخیاں
سیاسی ڈائری
قائد اعظمؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
بے نظیر بھٹو
نواز شریف
عمران خان
سکندرمرزا
جنرل ایوب
جنرل یحییٰ
جنرل ضیاع
جنرل مشرف
صدر
وزیر اعظم
آرمی چیف
چیف جسٹس
انتخابات
امریکی امداد
مغلیہ سلطنت
ڈنمارک
اٹلی کا سفر
حج بیت اللہ
سیف الملوک
شعر و شاعری
ہیلتھ میگزین
فلم میگزین
میڈیا لنکس

پاکستان کے بارے میں اہم معلومات

Pakistan

چند اہم بیرونی لنکس


پاکستان کی فلمی تاریخ

پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ

عزیز میرٹھی
عزیز میرٹھی
عمرشریف
عمرشریف
آئٹم گرلز
آئٹم گرلز
زینت
زینت
طافو
طافو
وحیدڈار
وحیدڈار
حسن عسکری
حسن عسکری
نسیمہ شاہین
نسیمہ شاہین
مالا
مالا
بخشی وزیر
بخشی وزیر


PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan's political, film and media history.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes, and therefor, I am not responsible for the content of any external site.