Pakistan government issued a new map of the country with whole Kashmir as a disputed area..
نجانے حکومت وقت کے اس عاجلانہ فیصلے سے گلگت و بلتستان کی حکومت اور عوام کی کیا رائے ہوگی کہ جنہیں آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام کی طرح آئین پاکستان میں تحفظ حاصل تھا۔ ان غیر سنجیدہ حرکتوں پر جگ ہنسائی بھی بڑی ہوگی کہ پہلے تو ہم صرف بھارت کے زیر انتظام کشمیر ، جموں اور لداخ کو ہی مقبوضہ علاقہ کہتے تھے اور دنیا مانتی بھی تھی لیکن ہماری بے نیازی کا یہ عالم ہے کہ اب ہم نے یہ بھی تسلیم کر لیا ہے کہ ہمارے زیر انتظام ، آزاد کشمیر اور گلگت و بلتستان بھی متنازعہ علاقے ہیں اور بھارت کا ان پر دعویٰ درست ہے۔۔!
عمران حکومت کے نئے نقشہ میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ پاکستان کے تمام سرکاری نقشوں میں ہمیشہ سے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا علاقہ دکھایا جاتا رہا ہے جیسے کہ سی پیک کا یہ سرکاری نقشہ۔۔
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……