PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Saturday, 27 July 2024, Day: 209, Week: 30

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

ہفتہ 21 ستمبر 1974

دوسری آئینی ترمیم: قادیانی غیر مسلم

دوسری آئینی ترمیم قادیانیوں کے بارے میں تھی
دوسری آئینی ترمیم
قادیانیوں کے بارے میں تھی

پاکستان کے پہلے متفقہ آئین میں دوسری ترمیم کا مسودہ حزبِ اختلاف کے سربراہ مولانا مفتی محمود (جمعیت العلمائے اسلام) نے 30 جون 1974ء کو پیش کیا تھا۔ 22 ارکان کے دستخطوں سے جاری اس مسودے میں قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا جو ختم نبوت پر یقین نہیں رکھتے۔

قادیانیوں پر الزام

قادیانیوں پر الزام تھا کہ وہ، پیغمبرِاسلام حضرت محمدﷺ کو آخری نبی نہیں مانتے اور مرزا غلام احمد قادیانی کو نبی، مہدی اور مسیح موعود سمجھتے ہیں اور ان عقائد کو نہ ماننے والوں کو کافر قرار دیتے ہیں۔ امتِ مسلمہ (جس میں سبھی مسالک شامل تھے)، ان باطل عقائد کو مسترد کرتی ہے اور قادیانیوں یا احمدیوں کو غیرمسلم قرار دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

قادیانیوں کا موقف

قادیانیوں کا سب سے بڑا استدلال یہ رہا ہے کہ اگر نبوت ختم ہوگئی ہے تو حضرت عیسیٰؑ دوبارہ کیسے آئیں گے؟ کیا وہ نبی نہیں ہوں گے؟ اس کے علاوہ وہ قرآنِ حکیم کے "خاتَم‌ُ النَّبیین" کو "آخری نبی" کی بجائے "نبیوں کی مہر" قرار دیتے تھے اور اسی مہر کی وجہ سے "امتی نبی" پر یقین رکھتے ہیں۔

قادیانیوں کا یہ موقف تسلیم نہیں کیا گیا کیونکہ حضرت عیسیٰؑ کوئی نئے نبی نہیں ہوں گے، اس لیے حضرت محمدﷺ کے بعد کسی نبی کی گنجائش ہی نہیں اور یہی جمہور مسلمانوں کا عقیدہ رہا ہے۔

یاد رہے کہ یہودی اور عیسائی بھی صدیوں سے مسیح موعود کے منتظر ہیں۔ انھیں یہ علم ہوجائے کہ مسیح موعود تو ایک صدی پہلے بڑی خاموشی سے آکر جا بھی چکا ہے تو وہ بھی قادیانیوں کے عقائد کا مذاق ہی اڑائیں گے۔

قومی اسمبلی کا فیصلہ

وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹوؒ کی دعوت پر قومی اسمبلی میں قادیانی رہنماؤں کو اپنا موقف پیش کرنے کا بھرپور موقع ملا لیکن وہ، مسلمان علماء کے علاوہ اٹارنی جنرل یحییٰ بختیار کو مطمئن نہیں کرپائے بلکہ یہ ثابت ہوا کہ وہ غیر قادیانیوں کو کافر سمجھتے ہیں۔

دو ہفتوں کی طویل بحث و تمحیص کے بعد آئین کی دو شقوں 106 اور 260 میں ترامیم کی گئیں جنھیں قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کرلیا اور قادیانی، غیرمسلم اقلیت قرار پائے۔ 17 ستمبر 1974ء کو صدر نے منظوری دی اور 21 ستمبر 1974ء کو دوسری آئینی ترمیم کا سرکاری گزٹ جاری ہوا۔

دوسری آئینی ترمیم کی عبارت

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 106 میں شق (3) میں "کمیونٹیز" کے الفاظ "قادیانی گروپ یا لاہوری گروپ" کو "احمدی" سے بدلا جائے گا۔ اس کے علاوہ آرٹیکل 260 میں شق (2) کے بعد درج ذیل نئی شق کا اضافہ کیا جائے گا:

  • ایسا ہر شخص جو خاتَم‌ُ النَّبیین حضرت محمدﷺ کو بلا شک و شبہ اور صدقِ دل سے آخری نبی نہیں مانتا اور ایسے کسی بھی دعویدار کو نبی یا مذہبی مصلح مانتا ہے، آئین و قانون کے تحت مسلمان نہیں ہے۔





The 2nd Constitution Amendments

Saturday, 21 September 1974

The 2nd Constitution Amendments about the Qadiyanies was made on September 21, 1974..




پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.