پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعتہ المبارک 11 فروری 2022
جمہوری انڈیکس 2021
2021ء کے 167 جمہوری ممالک میں پاکستان 104ویں نمبر ہے۔۔!
وؤٹ کی طاقت سے وجود میں آنے والے پاکستان میں خاص طور پر 2014ء سے جمہوریت مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔ 75 سال بعد بھی اس بدنصیب ملک میں ایک ہائبرڈ نظام رائج ہے جو نہ تو جمہوریت ہے نہ ہی آمریت۔
ہمارا روایتی حریف بھارت اس جمہوری فہرست میں 46ویں جبکہ جڑواں بھائی بنگلہ دیش 75ویں نمبر پر ہے۔ پڑوسی ملک افغانستان ، 2021ء میں اس فہرست میں سب سے نیچے ہے۔
برطانوی جریدے اکانومسٹ کے 2021ء کے انڈیکس کے مطابق دنیا بھر کے 167 ممالک میں عالمی سطح پر تمام ممالک کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے:
- جمہوریت کی مکمل روح کے مطابق دنیا بھر میں صرف 21 ممالک ایسے ہیں کہ جہاں مکمل شہری حقوق ، شفاف انتخابی عمل اور مثالی سیاسی کلچر ہیں۔ ایسے ممالک میں حسب سابق سکنڈے نیویا کے ممالک ناروے ، ڈنمارک اور سویڈن کے علاوہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ وغیرہ شامل ہیں۔ ایشیا میں صرف تین ممالک جاپان ، جنوبی کوریا اور تائیوان اس معیار پر پورا اترتے ہیں۔
- ناقص جمہوریت یا فلاڈ ڈیموکریسی کے ضمن میں 53 ممالک آتے ہیں جن میں امریکہ بہادر کے علاوہ بھارت بھی شامل ہے۔
- ہائبرڈ نظام کی تعریف میں کہا گیا ہے کہ ایسے ملکوں میں حزب اختلاف کی جماعتوں اور امیدواروں پر حکومتی دباؤ عام ہوتا ہے۔ کسی ناقص جمہوریت کے مقابلے میں یہاں محدود شہری آزادی ، مشکوک انتخابی نظام اور کمزور سیاسی کلچر ہوتا ہے۔ سول ادارے کمزور ہوتے ہیں ، صحافت دباؤ میں اور عدلیہ آزاد نہیں ہوتی۔ ایسے ممالک میں 34 ممالک کو شامل کیا گیا ہے جن میں پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش وغیرہ شامل ہیں۔
- مطلق العنان حکومتوں یا آمریتوں کی تعداد 59 بنتی ہے جہاں جمہوریت کا وجود نہیں اور آمرانہ نظام رائج ہے۔ ان میں افغانستان، میانمار اور شمالی کوریا سمیت دنیا کی ایک تہائی آبادی رہتی ہے۔
Democracy Index 2021
Friday, 11 February 2022
Pakistan is ranked 104th from 167 countries in the latest Democracy Index 2021..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
30-12-1906: آل انڈیا مسلم لیگ کا قیام
11-02-1948: جنرل ڈگلس گریسی
03-12-1971: پاک بھارت جنگ 1971ء