PAK Magazine
Saturday, 27 April 2024, Week: 17

Pakistan Chronological History
Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

1955

گورنر جنرل سکندر مرزا

اتوار 7 اگست 1955
سکندر مرزا

7 اگست 1955ء کو میجر جنرل (ر) سکندرمرزا ، پاکستان کے چوتھے اور آخری گورنر جنرل نامزد ہوئے۔۔!

سکندرمرزا ، پاکستان کے وزیرداخلہ ، کشمیر اور کامن ویلتھ کے وزیر تھے جب انھیں تیسرے گورنر جنرل ملک غلام محمد کی بیماری کی وجہ سے قائم مقام گورنر جنرل مقرر کیا گیا تھا لیکن 6 اکتوبر 1955ء سے مکمل اختیارات کے مالک بن گئے تھے۔ اس دوران انھوں نے 11 اگست 1955ء کو وزیراعظم محمدعلی بوگرا کو برطرف کر کے چوہدری محمدعلی کو نیا وزیراعظم مقرر کردیا تھا۔

سکندرمرزا کے گورنرجنرل کے دور کے اہم واقعات

  • 16 ستمبر 1955ء کو پہلی بار کراچی میں ٹیلی ویژن کی نمائش ہوئی تھی۔
  • 23 ستمبر 1955ء کو پاکستان امریکی فوجی معاہدے بغداد پیکٹ یا CENTO میں شامل ہوا تھا۔
  • 30 ستمبر 1955ء کو کراچی کو پہلی بار بلوچستان میں سوئی کے مقام سے گیس کی فراہمی شروع ہوئی تھی۔
  • 14 اکتوبر 1955ء کو مغربی پاکستان کے سبھی صوبے ختم کرکے ایک ون یونٹ بنایا گیا تھا۔
  • 29 فروری 1956ء کو پاکستان کا پہلا آئین منظور ہوا جو 23 مارچ 1956ء سے نافذ ہوا تھا۔ اس آئین کا مسودہ چوہدری محمدعلی نے بنایا تھا۔

سکندرمرزا کون تھے ؟

سکندر مرزا 13نومبر 1899ء کو مرشدآباد ، بنگال میں پیدا ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ ، میر جعفر کے پڑپوتے تھے جنہوں نے 1757ء میں بنگال کے نواب سراج الدولہ سے غداری کر کے انگریزوں کی بنگال میں فیصلہ کن جیت اور برصغیر پاک و ہند پر قبضے کا راستہ ہموار کیا تھا۔

سکندر مرزا نے الفنسٹن کالج بمبئی میں تعلیم پائی۔ رائل ملٹری کالج سینڈہرسٹ ، برطانیہ سے کامیاب ہو کر 1919ء میں وطن واپس آئے۔ 1921ء میں کوہاٹ کے مقام پر دوسری سکاٹش رائفل رجمنٹ میں شریک ہوئے اور خداداد خیل اور 1924ء میں وزیرستان کی لڑائی میں شریک ہوئے۔ 1922 سے 1924ء تک پونا ہارس رجمنٹ ، جھانسی میں رہے۔ 1926ء میں انڈین پولیٹیکل سروس کے لیے منتخب ہوئے اور ایبٹ آباد ، بنوں ، نوشہرہ اور ٹانک میں بطور اسسٹنٹ کمشنر کام کیا۔ 1931ء سے 1936ء تک ہزارہ اور مردان میں ڈپٹی کمشنر رہے۔ 1938ء میں خیبر میں پولیٹکل ایجنٹ مامور ہوئے۔ انتظامی قابلیت اور قبائلی امور میں تجربے کے باعث 1940ء میں پشاور کے ڈپٹی کمشنر مقرر ہوئے جہاں 1945ء تک رہے۔ پھر ان کا تبادلہ اڑیسہ کر دیا گیا۔ 1942ء میں حکومت ہند کی وزارت دفاع میں جوائنٹ سیکرٹری مقرر ہوئے۔

سکندرمرزا ، قیام پاکستان کے بعد

قیام پاکستان کے بعد سکندر مرزا ، حکومت پاکستان کی وزارت دفاع کے پہلے سیکرٹری نامزد ہوئے۔ مئی 1954 میں مشرقی پاکستان کے گورنر اور پھر وزیر داخلہ بنے۔ ریاستوں اور قبائلی علاقوں کے محکمے بھی ان کے سپرد کیے گئے۔ گورنر جنرل ملک غلام محمد کی خرابی صحت کی بنا پر 7 اگست 1955 کو قائم مقام گورنر جنرل مقرر ہوئے۔ 5 مارچ 1956ء کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پہلے صدر منتخب ہوئے اور 23 مارچ 1956ء کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ 7 اکتوبر 1958ء کو پہلا ملک گیر مارشل لاء نافذ کیا۔ بیس دن بعد 27 اکتوبر 1958ء کو چیف مارشل لا ایڈمنسٹریڑ فیلڈ مارشل ایوب خان نے انہیں برطرف کرکے جلا وطن کردیا جس کے بعد انہوں نے 1969ء تک اپنی زندگی کے باقی ایام لندن میں گزارے تھے۔






Sikandar Mirza became Governor General

Sunday, 7 August 1955

Sikandar Mirza was last Governor General and first President of Pakistan..



1951
آرمی چیف جنرل محمد ایوب خان
آرمی چیف جنرل محمد ایوب خان
2016
پاک فوج کے کاروبار
پاک فوج کے کاروبار
2010
انیسویں آئینی ترمیم: اسلام آباد ہائی کورٹ کا قیام
انیسویں آئینی ترمیم: اسلام آباد ہائی کورٹ کا قیام
1929
قائد اعظمؒ کے چودہ نکات
قائد اعظمؒ کے چودہ نکات
1947
جوگندر ناتھ منڈل
جوگندر ناتھ منڈل



تاریخ پاکستان

پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔



تاریخ پاکستان ، اہم موضوعات

تحریک پاکستان
تحریک پاکستان
جغرافیائی تاریخ
جغرافیائی تاریخ
سقوط ڈھاکہ
سقوط ڈھاکہ
عظیم منصوبے
عظیم منصوبے
انتخابات
انتخابات
امریکی امداد
امریکی امداد
آئی ایم ایف
آئی ایم ایف
صدر
صدر
وزیر اعظم
وزیر اعظم
آرمی چیف
آرمی چیف
چیف جسٹس
چیف جسٹس
سیاسی ڈائری
سیاسی ڈائری

تاریخ پاکستان ، اہم شخصیات

قائد اعظمؒ
قائد اعظمؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
بے نظیر بھٹو
بے نظیر بھٹو
نواز شریف
نواز شریف
عمران خان
عمران خان
سکندرمرزا
سکندرمرزا
جنرل ایوب
جنرل ایوب
جنرل یحییٰ
جنرل یحییٰ
جنرل ضیاع
جنرل ضیاع
جنرل مشرف
جنرل مشرف

دیگر پرانی ویب سائٹس

حج بیت اللہ
حج بیت اللہ
مغلیہ سلطنت
مغلیہ سلطنت
اٹلی کا سفر
اٹلی کا سفر
سیف الملوک
سیف الملوک
شعر و شاعری
شعر و شاعری
ہیلتھ میگزین
ہیلتھ میگزین
ڈنمارک
ڈنمارک
میڈیا لنکس
میڈیا لنکس
فلم میگزین
فلم میگزین

پاکستان کے بارے میں اہم معلومات

Pakistan

چند اہم بیرونی لنکس


پاکستان کی فلمی تاریخ

پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……


سیما
سیما
ناصرہ
ناصرہ
مالا
مالا
منور سلطانہ
منور سلطانہ
لال محمد اقبال
لال محمد اقبال


PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan's political, film and media history.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes, and therefor, I am not responsible for the content of any external site.