پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
ہفتہ 2 جنوری 1965
1965ء کے صدارتی انتخابات
2 جنوری 1965ء کو پاکستان میں پہلے صدارتی انتخابات ہوئے تھے جن میں صدر جنرل ایوب خان نے قائد اعظمؒ کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی تھی۔۔!
صدر جنرل ایوب خان کی "سیاسی پارٹی" کنوینشن مسلم لیگ تھی جس کا انتخابی نشان گلاب کا پھول تھا۔ محترمہ فاطمہ جناح ، کونسل مسلم لیگ کی امیدوار تھیں اور ان کا انتخابی نشان لالٹین تھا۔
اس صدارتی انتخاب میں کل چار امیدوار تھے اور وؤٹ دینے کا حق صرف بلدیاتی اداروں کے ممبران کو حاصل تھا جن کی کل تعداد 80 ہزار تھی۔ ان میں سے آدھے آدھے ممبران ملک کے دونوں حصوں یعنی مشرقی اور مغربی پاکستان سے تھے۔
صدارتی انتخابات کے نتائج
سرکاری ذرائع کے مطابق اس صدارتی انتخاب میں وؤٹنگ کی شرح 97.5 فیصد تھی۔ جنرل ایوب خان کو کل 49.647 وؤٹ اور محترمہ فاطمہ جناح کو کل 28.343 وؤٹ ملے تھے۔ ڈالے گئے کل وؤٹوں کا 64 فیصد جنرل ایوب کو ملا تھا۔ مغربی پاکستان میں ان کی مقبولیت مسلمہ تھی جہاں انہیں 74 فیصد وؤٹ ملے تھے لیکن کراچی میں وہ 837 کے مقابلے میں 1.049 وؤٹوں سے ہار گئے تھے۔
مشرقی پاکستان میں بھی مقابلہ بڑا سخت تھا جہاں محترمہ فاطمہ جناح نے 20.720 وؤٹوں کے مقابلے میں 18.280 وؤٹ حاصل کئے تھے۔ اگر وہ انتخاب ایک آدمی ، ایک وؤٹ کی بنیاد پر ہوتا تو محترمہ فاطمہ جناح کی کامیابی یقینی تھی جو صدارتی نظام کی بجائے پارلیمانی نظام حکومت کی حامی تھیں۔
Presidential Election 1965
Saturday, 2 January 1965
Pakistan's President Field Martial General Mohammad Ayub Khan won the presidential election on January 2, 1965. He beat Fatima Jinnah by a big margin..
Presidential Election 1965 (video)
Credit: British Movietone
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
27-10-1958: جنرل ایوب خان کی پہلی کابینہ
15-08-1947: پاکستان کا پہلا دن
26-04-1963: پاک بھارت کشمیر مذاکرات