Pakistan's military expenditures in 2019 were 4% of its GDP.. the fourth highest in the world..!
2019ء میں دنیا بھر میں دفاعی اخراجات کی مد میں 19کھرب ڈالر سے زائد خرچ کئے گئے جو ایک ریکارڈ ہے۔۔!
1.900.000.000.000 کے ان اخراجات میں صرف امریکہ بہادر کا حصہ 38 فیصد رہا ہے جوکہ 7 کھرب ، 32 ارب ڈالربنتا ہے۔ یہ رقم امریکہ کی مجموعی قومی پیداوار کا صرف 3.4 فیصد ہے جو اس شرح سے دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر سب سے بڑی رقم ہے۔
بھارت نے 71 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کئے تھے۔ یہ اس کی قومی پیداوار کا 2.4 فیصد بنتا ہے جو دنیا بھر میں اس حساب سے 9ویں نمبر پر سب سے زیادہ دفاعی خرچ ہے۔
پاکستان کے 2019ء میں دفاعی اخراجات دس ارب ڈالر سے زائد تھے یعنی رقم میں بھارت سے سات گنا کم لیکن پاکستان کی کل مجموعی قومی پیداوار کا یہ 4 فیصدتھے جو بھارت کے 2.4 سے اس شرح سے تقریباََ دوگنے زیادہ تھے۔ یہ دفاعی اخراجات ، مجموعی قومی پیداوار کے لحاظ سے دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ ہیں۔ اس شرح سے صرف اومان ، سعودی عرب اور اسرائیل نے پاکستان سے زیادہ دفاعی اخراجات کئے ہیں۔ یاد رہے کہ دنیا میں سب سے کم فوجی اخراجات افریقی ممالک میں ہوتے ہیں۔
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ