پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعتہ المبارک 30 ستمبر 1966
پہلا ایٹمی بجلی گھر
پاکستان کا پہلا ایٹمی بجلی گھر
30 ستمبر 1966ء کو پاکستان کے پہلے ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح ہوا تھا۔۔!
امریکہ بہادر کی مدد سے انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن کے زیرنگرانی ایک امریکن مشین اینڈ فونڈری کمپنی اور ایک امریکی ایٹمی انجنیئر کے بنائے ہوئے نقشے پر اسلام آباد سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر نیلور کے مقام پر پاکستان کے پہلے 10 میگاواٹ کے ایٹمی بجلی گھر کا 30 ستمبر 1966ء کو باضابطہ افتتاح ، صدر جنرل ایوب خان نے کیا تھا۔ اس سے قبل 21 دسمبر 1965ء کو اس بجلی گھر نے آزمائشی بنیادوں پر کام شروع کردیا تھا۔
یہ کوئی حیرت کی بات نہیں تھی کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے عظیم دور اندیش رہنما جناب ذوالفقارعلی بھٹوؒ نے بطور وزیر خارجہ ، 20 اپریل 1963ء کو اپنے دست مبارک سے پاکستان کے پہلے ایٹمی بجلی گھر کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور 1965ء میں ان کی ذاتی کوششوں سے کراچی کے لیے بھی کینیڈا کے ساتھ ایک ایٹمی بجلی گھر بنانے کی بات ہوئی تھی۔ اگر وہ وقت سے پہلے ہی بے گناہ شہید نہ کردیے جاتے تو فرانس کے ساتھ ہونے والا چار ہزار میگاواٹ کے ایٹمی بجلی گھر کا معاہدہ کبھی منسوخ نہ ہوتا۔۔!
First Pakistani Nuclear Powerplant
Friday, 30 September 1966
The first nuclear reactor in Pakistan was constructed in Islamabad in 1966..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
26-11-1964: پاکستان ٹیلی ویژن
23-04-1974: پہلی آئینی ترمیم: سقوطِ مشرقی پاکستان
27-12-1947: سر محمد ظفر اللہ خان