PAK Magazine
Wednesday, 22 March 2023, Week: 12

Pakistan Chronological History
Annual
Annual
Monthly
Monthly
Weekly
Weekly
Daily
Daily
Alphabetically
Alphabetically


1966

General Yahya Khan

Sunday, 18 September 1966

A profile of General Yahya Khan by BBC Hindi..

جنرل یحییٰ خان

اتوار 18 ستمبر 1966
جنرل یحییٰ خان
عہدہ: آرمی چیف (کمانڈر انچیف) ، صدر ، چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر
میعاد: 18ستمبر 1966ء تا 20 دسمبر 1971ء …… فوجی سروس: 1938ء …… تا …… 1971ء
صدارت: 25 مارچ 1969ء تا 20 دسمبر 1971ء
حیات: 4 فروری 1917ء تا 10 اگست 1980 …… تعلق: پشاور/قزلباش …… زبان: فارسی

پاکستان کاپانچواں آرمی چیف ، جنرل یحییٰ خان ، پاکستان ہی نہیں بلکہ اسلامی تاریخ کا ایک بہت بڑا ولن ثابت ہوا کہ جس کے دور میں پاکستانی فوج کو تاریخ کی ایک شرمناک ترین فوجی شکست ہوئی تھی۔ مشرقی پاکستان میں فوجی ایکشن اور مغربی پاکستان سے بھارت پر حملہ کرنا اس کے فوجی کیرئر کے تباہ کن فیصلے ثابت ہوئے تھے جن میں پاکستان کا پہلا وائس آرمی چیف جنر ل حمید بھی برابر کا شریک تھا جو ایک فور سٹار جنرل بنا دیا گیا تھا۔

ایک عیاش اور نااہل جرنیل

بتایا جاتا ہے کہ جنرل یحییٰ خان جیسے بدکردار اور عیاش جرنیل کو دو سینئر جرنیلوں پر فوقیت دے کر آرمی چیف بنا کر صدر جنرل ایوب خان نے پاکستان سے سب بڑی دشمنی کی تھی۔ اس کی کارکردگی بھی کوئی مثالی نہ تھی بلکہ جب1965ء کی جنگ میں اکھنور کی طرف جنرل اختر حسین ملک کی قیادت میں کامیاب پیش قدمی ہو رہی تھی توکاروائی کے دوران کمان یحییٰ خان کے سپر د کرنے میں 36 گھنٹے لگ گئے تھے جس سے میدان جنگ کا نقشہ بدل گیا تھا۔ اس کوتاہی اور نااہلی کے باوجود اسے آرمی چیف بنانا اچھنبے کی بات تھی۔

ہوس اقتدار میں ملک تڑوا لیا

جنرل یحییٰ خان ، اپنے ابتدائی دو ر میں تو بڑا فرمانبردار رہا لیکن جب صدر جنرل ایوب خان کا زوال شروع ہوا تو موصوف کے پر پرزے نکل آئے تھے اور وہ پہلا فوجی جنرل بنا جس نے اپنے سابقہ باس کی حکومت پر قبضہ کیا تھا اورجس نے ملک گیر مارشل لاء بھی لگایا تھا۔ گو اس نے کچھ نیک کام بھی کئے تھے جن میں سے ون یونٹ توڑنا ، صوبے بحال کرنا ، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات منعقد کراناشامل ہیں لیکن انتقال اقتدار میں وہ ویسا ہی بددیانت تھا جیسا جنرل ضیاع اپنی 8ویں ترمیم یا جنرل مشرف 17ویں ترمیم کی صورت میں تھے۔ وہ بھی ایک ایسے آئین کی تشکیل پر بضد تھا جس میں طاقت کا منبع صدر یا آرمی چیف رہے لیکن اکثریتی پارٹی لیڈر شیخ مجیب الرحمان اسے یہ حق دینے کو کسی طور بھی تیار نہیں تھا۔ جنرل یحییٰ نے ملک تڑوا لیا لیکن اقتدار سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں تھا۔ اگر سقوط ڈھاکہ نہ ہوتا تو وہ کبھی بھی سولین کو حکومت نہ دیتا جو اس کے اس پریس ریلیز سے ظاہر تھا جو اس نے 20 دسمبر 1971ء سے نئے آئین کی صورت میں ملک پر مسلط کرنا تھا۔






General Yahya Khan (video)

Credit: BBC News Hindi


1971
راشد منہاس شہید
راشد منہاس شہید
1970
1970ء کے عام انتخابات
1970ء کے عام انتخابات
1971
سقوط مشرقی پاکستان
سقوط مشرقی پاکستان
1957
گدو بیراج
گدو بیراج
2022
کرپشن انڈیکس 2021
کرپشن انڈیکس 2021



تاریخ پاکستان

پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!



تاریخ پاکستان ، اہم موضوعات
تحریک پاکستان
جغرافیائی تاریخ
سقوط ڈھاکہ
شہ سرخیاں
سیاسی ڈائری
قائد اعظمؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
بے نظیر بھٹو
نواز شریف
عمران خان
سکندرمرزا
جنرل ایوب
جنرل یحییٰ
جنرل ضیاع
جنرل مشرف
صدر
وزیر اعظم
آرمی چیف
چیف جسٹس
انتخابات
امریکی امداد
مغلیہ سلطنت
ڈنمارک
اٹلی کا سفر
حج بیت اللہ
سیف الملوک
شعر و شاعری
ہیلتھ میگزین
فلم میگزین
میڈیا لنکس

پاکستان کے بارے میں اہم معلومات

Pakistan

چند اہم بیرونی لنکس


پاکستان کی فلمی تاریخ

پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ

شوکت حسین رضوی
شوکت حسین رضوی
حامدعلی بیلا
حامدعلی بیلا
تنویر نقوی
تنویر نقوی
تصورخانم
تصورخانم
نذیرجعفری
نذیرجعفری
مشتاق علی
مشتاق علی
خواجہ پرویز
خواجہ پرویز
کے خورشید
کے خورشید
صبیحہ خانم
صبیحہ خانم
غلام حسین شبیر
غلام حسین شبیر


PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan's political, film and media history.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes, and therefor, I am not responsible for the content of any external site.