پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعرات یکم اپریل 1948
پاکستان کے پہلے سکے
یکم اپریل 1948ء کو پاکستان کے پہلے سات سکوں کا ایک سیٹ وزیر خزانہ ملک غلام محمد نے گورنر جنرل قائد اعظم محمدعلی جناحؒ کی خدمت میں پیش کیا تھا جن کی تفصیل حسب ذیل ہے :
- ایک روپیہ (16 آنے یا 64 پیسے یا 192 پائی)
- آدھ یا نصف روپیہ (8 آنے ، اٹھنی یا 32پیسے یا 96 پائی)
- پاؤ یا چوتھائی روپیہ (4 آنے ، چونی یا 16پیسے یا 48 پائی)
- دو آنہ (8 پیسے یا 24 پائی)
- ایک آنہ (4 پیسے 12 پائی)
- دو پیسے (آدھ آنہ یا ایک ٹکا یا 6 پائی)
- ایک پیسہ (3 پائی)
30 ستمبر 1948ء تک پاکستان میں بھارتی سکے چلتے رہے تھے جبکہ یکم جولائی 1948ء ہی کو برطانوی ہند کے کرنسی نوٹوں پر "حکومت پاکستان" کی مہر لگا کر انہیں پاکستانی کرنسی کی قانونی شکل دی گئی تھی۔ برطانیہ کے شاہ جارج پنجم کی تصویر والے ان کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت 30 جون 1949ء تک رہی تھی۔
پاکستانی سکوں پر چاند کی بدلتی شکلیں
دلچسپ بات یہ تھی کہ پاکستان کے پہلے سکوں پر چاند تارا ، قومی پرچم کی طرح الٹا دکھایا گیا تھا یعنی وہ ہلال کی شکل کا نہیں بلکہ ڈوبتے ہوئے چاند کا عکس تھا۔ یہ "غلطی" 1949ء میں درست کی گئی تھی جب سکوں پر چاند کو ہلال کی شکل دی گئی تھی جو آج تک قائم ہے۔
Pakistan's first Coins
Thursday, 1 April 1948
The first coins were issued on April 1, 1948. They were One Rupee, 1⁄2 Rupee or 8 Annas or Athanni, 1⁄4 Rupee or 4 Annas or Chawanni, 2 Annas, One Annas, 1⁄2 Annas and One Pie..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
27-01-1961: وارسک ڈیم
04-08-2020: نقشہ اپنا اپنا
25-02-1979: بھٹو مر نہیں سکتا!