"You can't blackmail the Prime Minister.." Imran Khan tells Hazara protesters on January 8, 2021..
ریاست ، ماں اور حکمران ، باپ کا درجہ رکھتا ہے لیکن جب حاکم وقت ، انتہائی بے حس ، بے غیرت ، نااہل ، متکبر اور انا پرست ہو تو پھر جان و مال کا تحفظ ایک خواب بن جاتا ہے۔۔!
بدقسمتی سے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جہاں ریاست مدینہ کا شور و غوغا ہے ، وہاں کا حاکم اپنے بے گناہ شہریوں کی سفاکانہ ہلاکت پر ان کے دکھ درد میں شریک ہونے کو تیار نہیں۔ ایسا واقعہ ہوتے ہی اسے بن بلائے چلے جانا چاہئے تھا لیکن لواحقین کے ایک جائز مطالبے کو وہ بلیک میلنگ کہہ رہا ہے۔ تف لعنت ہے ایسے شخص پر جو کسی طور بھی حکمرانی کا حق نہیں رکھتا۔ عمران خان کرکٹ کا ہیرو تھا لیکن سیاست میں زیرو بٹا زیرو اور پاکستان کی تاریخ کا ایک بہت بڑا المیہ ثابت ہوا ہے۔ سیاسی مخالفین کے خلاف اس کی کرپشن اور این آر کی صبح و شام کی بکواس سے کسی کو کوئی دلچسپی نہیں اور اس کا اصل اور مکروہ چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے۔۔!
ریاست مدینہ کی تکرار کرنے والوں کو اپنا آج کا ایک واقعہ سناتا ہوں ، شاید انہیں شرم آجائے۔ میں گزشتہ تین دنوں سے کرونا وائرس کا شکار ہوں۔ 5 جنوری کو جب میرا مثبت ٹیسٹ آیا تو حکومت ڈنمارک کے ایک ادارے نے فون کر کے پوری تفصیلات بتائیں کہ مجھے اگلے چودہ دن تک کیا کرنا ہے۔ آج تو حیرت کی انتہا ہو گئی جب ایک اور سرکاری ادارے کی طرف سے فون آیا ، جس میں میرا حال و احوال پوچھنے کے بعد یہ سوال بھی پوچھا گیا کہ کیا کھانے پینے یا سودا سلف لانے کے لئے کسی مدد کی ضرورت تو نہیں۔۔؟
کہاں ایک غیر مسلم فلاحی ریاست بلا تعصب ہر شہری کے جان و مال کی محافظ ہے اور کہاں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی نام نہاد ریاست مدینہ کی بے حسی ، جہاں زندہ تو زندہ ، مردے بھی اپنی آخری منزل تک نہ پہنچنے کی وجہ سے اذیت میں مبتلا ہیں۔۔!
Blackmailers..!!! (video)
Credit: HUM News
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……