پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعتہ المبارک 13 مئی 1960
چیف جسٹس ایلون رابرٹ کارنیلیئس
عہدہ : چیف جسٹس …… میعاد : 13مئی1960ء …… تا …… 29 فروری 1968ء
حیات : 88 سال …… یکم مارچ 1903ء …… (پیدائش ، آگرہ) …… تا 21 دسمبر1991ء …… (انتقال ، لاہور)
پاکستان کے چوتھے چیف جسٹس ، ایلون رابرٹ کارنیلیئس ، پہلے غیر مسلم تھے جو اس اعلیٰ عہدے تک پہنچے تھے۔ وہ پونے آٹھ سال تک اس عہدہ پر فائز رہے تھے۔ انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ جسٹس منیر کیس میں واحد جج تھے جنہوں نے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے دستور ساز اسمبلی توڑنے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا تھا لیکن ایوبی آمریت کے دور میں عدلیہ کی کوئی اہمیت نہیں رہی تھی ، سبھی اہم فیصلے حاکم وقت کی مرضی سے ہوتے تھے جس کی وجہ سے ملک بھرمیں ہر طرف امن و سکون تھا اور راوی چین ہی چین لکھتا تھا۔ لیکن یہ نہیں کہ اس دور میں کوئی بڑا آئینی اور قانونی واقعہ نہیں ہوا تھا بلکہ اسی دور چند بڑے اور اہم واقعات کچھ اس طرح سے تھے:
- 1961ء میں …… عائلی قوانین …… کا نفاذ ہوا جس پر مذہبی حلقے سخت ناراض تھے۔ آج بھی طلاق اور شادی کے معاملات میں اس قانون کی پرواہ نہیں کی جاتی اور اپنی اپنی فقہ کو ہی فالو کیا جاتا ہے۔
- 1962ء میں ایوب خان کا ذاتی آئین نافذ ہوا تھا جس کے بعد چار سال سے جاری مارشل لاء کا خاتمہ اور سیاسی جماعتوں کی بحالی کا قانون بھی پاس ہوا تھا۔
- 8 جون 1962ء کو جب جنرل ایوب خان نے نئے آئین کے تحت صدرکے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تو ان سے حلف بھی …… جسٹس اے آرکارنیلیئس …… نے لیا تھا اور نئے آئین کے تحت خود بھی نیا حلف لیا تھا۔
- 1963ء میں بدنام زمانہ …… پریس اینڈ پبلی کیشنز …… کا آرڈیننس نافذ ہوا تھا جس نے پاکستانی میڈیا کو پابہ زنجیر کر دیا تھا جبکہ اس کے اگلے ہی سال حکومت نے ……نیشنل پریس ٹرسٹ …… بنا کر چند بڑے اور اہم اخبارات کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا تھا۔
- جنر ل ایوب نے 1965ء کے صدارتی انتخابات میں محترمہ فاطمہ جناح کو ہر ا دیا تھا جس کا جشن منانے کے لئے پہلی بار کراچی میں مہاجروں اور پٹھانوں کے مابین خونی تصادم بھی ہوا تھا جس کی کبھی کوئی تحقیق نہیں ہوئی تھی۔
- 1966ء میں ……شیخ مجیب الرحمن …… کے مشہور زمانہ چھ نکات سامنے آئے تھے جو اس سیاسی گھٹن کے نتیجے میں بنگلہ دیش کے قیام کا باعث بنے تھے۔
- 1967ء میں بدنام زمانہ ……ایبڈو …… کی پابندیاں ختم ہوئی تھی جن سے کئی سابق سیاستدان دوبارہ فحال ہو گئے تھے۔
- 1968ء کے آغازمیں ……اگر تلہ سازش …… کا انکشاف ہوا تھا جس میں بھارت کے تعاون سے مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی سازش پکڑی گئی تھی جو 1971ء میں حقیقت کا روپ دھار گئی تھی۔
- جسٹس اے آرکارنیلیئس …… جنر ل یحییٰ خان …… کے دور حکومت میں 1969ء سے1971ء تک پاکستان کے ……وزیر قانون …… بھی رہے تھے۔
Chief Justice A.R. Cornelius
Friday, 13 May 1960
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
01-03-1962: 1962ء کا معطل آئین
08-07-1986: نویں آئینی ترمیم: شریعت بل
01-11-1989: بے نظیر بھٹو کے خلاف تحریک عدم اعتماد