پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعه 23 مارچ 1956
1956ء کا معطل آئین
پاکستان کے پہلے آئین کا
مشرقی پاکستان نے بائیکاٹ کردیا تھا
1956ء کے پہلے آئین میں پاکستان کو پہلی بار "اسلامی جمہوریہ پاکستان" کا نام دیا گیا تھا۔۔!
پاکستان کی دوسری دستور ساز اسمبلی نے 29 فروری 1956ء کو یہ پہلا آئین ون یونٹ کی بنیاد پر بنایا تھا جس میں مغربی پاکستان کے تمام صوبوں اور ریاستوں کو ختم کر کے ایک صوبہ بنایا گیا تھا اور اس کی کل 46 فیصد آبادی کی نمائندگی ، صوبہ مشرقی پاکستان کی 54 فیصد آبادی کے برابر کر دی گئی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ مشرقی پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں نے اس غیر منصفانہ اور جابرانہ آئین کا بائیکاٹ کیا تھا لیکن طاقت ، دھونس دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ سے قائم ہونے والے اس کٹھ پتلی دستور ساز اسمبلی سے اس متنازعہ آئین کو منظور کروا لیا گیا تھا۔ 1956ء کا آئین ، صدارتی طرز کا تھا جس میں گورنر جنرل سکندر مرزا کے اختیارات صدر سکندر مرزا کو مل گئے تھے ، جس نے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کچھ کم نہیں ، چار مزید وزرائے اعظم برطرف کئے تھے۔ یہ غیر متفقہ آئین ،محض ڈھائی سال بعد سکندر مرزا ہی نے منسوخ کر کے ملک پر مارشل لاء کی لعنت مسلط کر دی تھی۔ یہ آئین 23 مارچ 1956ء کو نافذ ہوا تھا اور اسی کی یاد میں 23 مارچ کا دن "یوم جمہوریہ" کے طور پر منانے کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ 1958ء میں مارشل لاء لگنے کے بعد یہ دن ، "یوم پاکستان" کی شکل اختیار کر گیا تھا حالانکہ اس دن کا 1940ء کی "قرارداد لاہور" سے کوئی تعلق نہیں تھا۔The first Constitution of Pakistan
Friday, 23 March 1956
After nine years of independence, the first Constitution of Pakistan was adopted on March 23, 1956..
The first Constitution of Pakistan (video)
Credit: Decades TV Network
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
15-08-1947: جنرل سر فرینک میسروی
16-01-1979: بھٹو اور کرپشن
29-12-2021: پنجاب کبھی برصغیر کا خوشحال ترین صوبہ تھا!