Communications Minister
وہ 13 جون 1899ء کو پشاور میں ایک افغان قبیلے میں پیدا ہوئے تھے۔ ابتدائی تعلیم انہوں نے بمبئی سے حاصل کی تھی۔ پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کیا اور 1925ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ 1927 سے 1931 تک آل انڈیا کانگریس کے رکن رہے اور 1929 سے 1938 تک پشاور میونسپل کمیٹی کے کمشنر رہے تھے۔ 1932 میں آل انڈیا مسلم لیگ کی کونسل کے رکن بنے۔ 1946ء میں متحدہ ہندوستان کی عارضی حکومت میں وزیر مواصلات تھے۔ قیام پاکستان کے بعد مرکزی وزیر اطلاعات بنے۔ 2 اگست 1949ء سے 24 نومبر 1951ء تک پنجاب کے گورنر تھے۔ 14 فروری 1958ء کو ان کا انتقال ہوا اور مزار قائد کے احاطہ میں دفن ہوئے تھے۔۔
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ