پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعه 5 جنوری 1979
بھٹو کی آخری سالگرہ
5 جنوری 1979ء کو ذوالفقار علی بھٹوؒ کی 51ویں اور آخری سالگرہ منائی گئی تھی۔۔!
پابند سلاسل اور پھانسی کی کوٹھڑی میں مقید 5 جنوری 1928ء کو پیدا ہونے والے ذوالفقار علی بھٹوؒ نے صرف 51 سال کی عمر پائی تھی لیکن ایسے کارہائے نمایاں انجام دیے تھے کہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک ان کا کوئی ایک بھی ثانی پیدا نہیں ہوا۔
بھٹو صاحب ، ایک انتہائی اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص تھے جنھوں نے بارکلے اور آکسفورڈ یونیورسٹیوں سے پولیٹیکل سائنس کی تعلیم کے بعد لنکن ان سے وکالت پاس کی۔ 1953ء میں کراچی میں قانون کے لیکچرار رہے ، ساتھ ہی وکالت بھی جاری رکھی۔ پاکستان کی تاریخ میں آج تک کوئی شخص اتنے اعلیٰ عہدوں پر فائز نہیں ہوا جن پر بھٹو صاحب ہوئے تھے۔
4 اپریل 1979ء کو پھانسی کی سزا پانے والے اس عظیم ترین رہنما کے انتہائی متاثرکن سیاسی کیرئر کے اہم ترین واقعات مندرجہ ذیل ہیں:
ذوالفقار علی بھٹوؒکے سیاسی کیرئر کے اہم سنگ میل
- 25 نومبر 1954 : سندھ یوتھ فرنٹ کے صدر کے طور پر ون یونٹ کے خلاف بیان۔
- ستمبر 1957ء : بھٹو کو پہلی بار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی وفد کی طرف سے جارحیت کے موضوع پر ایک تقریر کرتے ہوئے سنا گیا۔
- مارچ 1958ء : 30 سالہ بھٹو نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی تھی۔
- 27 اکتوبر 1958 : ذوالفقار علی بھٹوؒ، ایوب کابینہ میں وزیرتجارت مقرر ہوئے۔ وہ پاکستان کے کم عمر ترین وزیر تھے۔
- 7 فروری 1960 : بھٹو کو ایوب کابینہ کی تشکیل نو میں مندرجہ ذیل عہدے دیے گئے تھے:
وزیراطلاعات و نشریات ، قومی تعمیرنو ، ایندھن ، بجلی اور قدرتی وسائل ، دیہی ترقی ، بنیادی جمہوریتیں ، سیاحت اور اقلیتی امور - 6 جولائی 1961ء : قائم مقام وزیرخارجہ بنے۔
- 13 جون 1962ء : صنعت ، قدرتی وسائل ، بحالیات ، تعمیرات اور خارجہ امور کے وزیر
- 23 جنوری 1963 : ذوالفقارعلی بھٹو ، باقاعدہ وزیرخارجہ مقرر ہوئے۔
- 22 مئی 1963 : بھٹو ، سرکاری جماعت کنونشن مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری اور جنرل ایوب خان صدر منتخب ہوئے۔
- 21 جون 1966 : بھٹو ، وزارت خارجہ میں آخری استقبالیہ کے بعد مستعفی ہوئے۔
- 30 نومبر 1967 : بھٹو نئی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے بانی اور چیئرمین بنے۔
- 7 دسمبر 1970 : پاکستان کے پہلے عام انتخابات میں موجودہ پاکستان میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔
- 7 دسمبر 1971 : بھٹو کو قومی حکومت میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ بنایا گیا۔
- 20 دسمبر 1971 : بھٹو ، صدر ، سول مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر اور وزیر برائے خارجہ ، دفاع اور داخلہ
- 21 اپریل 1972 : مارشل لاء ختم ، عبوری آئین کا نفاذ ، بھٹو ، پہلے منتخب صدر اور سپیکر بنے۔
- 14 اگست 1973 : پاکستان کا مستقل اور متفقہ آئین منظور ہوا۔ بھٹو ، پہلے منتخب وزیراعظم بنے۔
- 22 فروری 1974 : ذوالفقارعلی بھٹوؒ ، اسلامی سربراہی کانفرنس کے صدر بنے۔
- یکم اکتوبر 1976 : ذوالفقارعلی بھٹوؒ ، 77 ترقی پذیر ممالک کی تنظیم کے چیئرمین بنے۔
- 28 مارچ 1977: بھٹو ، دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئے۔
- 5 جولائی 1977: آرمی چیف جنرل ضیاع مردود نے بھٹو کا تختہ الٹ دیا۔
- 4 اپریل 1979ء: بھٹو کو پھانسی دے دی گئی۔
Bhutto's last birthday
Friday, 5 January 1979
Zulfikar Ali Bhutto was only 51 years old but his contribution was huge..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
27-06-1949: جسٹس میاں عبد الرشید
17-10-1951: ملک غلام محمد
26-06-2001: جسٹس قیوم کا استعفیٰ