پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
سوموار 14 اگست 2023ء
انوار الحق کاکڑ
انوار الحق کاکڑ ، پاکستان کے 8ویں نگران وزیر اعظم مقرر ہوئے۔۔!
انوار الحق کاکڑ کا سیاسی کیرئر
انوارالحق کاکڑ نے سیاست کا آغاز نون لیگ سے کیا تھا۔ 1999 میں قاف لیگ میں شمولیت اختیار کی اور اس کے ٹکٹ پر 2008ء کے انتخابات میں کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی نشست سے انتخاب لڑا لیکن ناکام رہے۔ 2013ء کے انتخابات میں بلوچستان میں نون لیگ اور قوم پرست جماعتوں کی مخلوط حکومت قائم ہوئی تو حکومت بلوچستان کے ترجمان رہے۔ 2018 میں ان کا شمار بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے بانیوں میں ہوا اور اسی پارٹی سے سینٹر منتخب ہوئے۔ بلوچستان میں شورش کے بعد سرکاری بیانئے کے حامی رہے اور یہی کارکردگی ان کے اس انتخاب کا باعث بنی۔
انوار الحق کاکڑ کا تعارف
بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سینیٹر انوار الحق کاکڑ ، پاکستان کے سب سے کم عمر اور بلوچستان سے پہلے پختون نگران وزیر اعظم نامزد ہوئے۔ وہ کوئٹہ میں 1971ء میں پیدا ہوئے جہاں سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جبکہ انٹرمیڈیٹ کیڈٹ کالج کوہاٹ سے کی۔ پولٹیکل سائنس اور سوشیا لوجی میں ماسٹرکیا اور اپنے کیرئیر کا آغاز اپنے آبائی سکول میں پڑھانے سے کیا۔ قانون کی تعلیم حاصل کرنے لندن گئے لیکن سیاست میں دلچسپی کے باعث واپس پاکستان آکر عملی سیاست میں سرگرم ہوئے۔
Anwar ul Haq Kakar
Monday, 14 August 2023
Anwar ul Haq Kakar is 8th caretaker Prime Minister of Pakistan in 2023..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
07-06-2013: میاں محمد نواز شریف
28-02-2016: پاکستان کے لئے ایک اور آسکر ایوارڈ
22-11-1971: مشرقی پاکستان پر بھارتی حملہ