PAK Magazine
Saturday, 03 June 2023, Week: 22

Pakistan Chronological History
Annual
Annual
Monthly
Monthly
Weekly
Weekly
Daily
Daily
Alphabetically
Alphabetically


1979

State-sponsored propaganda against Bhutto

Thursday, 4 January 1979

A documentary programme "Zulm Ki Daastan" was shown on Ptv on January 4, 1979

بھٹو کے خلاف ریاستی پروپیگنڈہ

جمعرات 4 جنوری 1979
بھٹو کے خلاف ریاستی پروپیگنڈہ
ذوالفقار علی بھٹوؒ

4 جنوری 1979ء کو پاکستان پر قابض ڈکٹیٹر جنرل ضیاع مردود نے پی ٹی وی پر سابق وزیراعظم جناب ذوالفقار علی بھٹوؒ کے خلاف "ظلم کی داستان" کے نام سے ایک پروگرام پیش کیا تھا جس میں بھٹو مخالفین پر ان کے دور حکومت میں کیے گئے مبینہ مظالم بیان کیے گئے تھے۔

سرکاری وسائل پر بھٹو کی کردارکشی

میری گناہ گار آنکھوں نے وہ پروگرام دیکھا تھا جو آج تک نہیں بھلا سکا۔ رات کو خبرنامہ کے بعد ساڑھے نو بجے یہ پروگرام پیش کیا گیا تھا۔ نجانے کون سا پاگل دا پتر تھا جس نے یہ پروگرام ترتیب دیا تھا۔ مقصد صاف ظاہر تھا کہ مقدمہ قتل میں ملوث بھٹو کو مزید بدنام کیا جائے جس کے لیے تمام تر سرکاری وسائل استعمال کیے گئے تھے۔

دلائی کیمپ کی کہانی

پاکستان کے مظلوم ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے بنائے گئے اس پہلے پروگرام میں ایک گمنام سیاسی کارکن افتخار احمد تاری نامی شخص کی داستان غم دکھائی گئی تھی کہ کس طرح اس پر "دلائی کیمپ" میں ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے گئے تھے۔ ایک ہٹے کٹے صحت مند شخص کو سکرین پر دیکھ نہیں لگتا تھا کہ وہ کبھی کسی زیادتی کا شکار ہوا ہو۔ رہی سہی کسر پروگرام بنانے والے حرام خور پروڈیوسر کے اناڑی پن نے پوری کر دی تھی جب اس نے اصل دلائی کیمپ کی فلم دکھائی۔ ایک انتہائی پر فضا مقام پر بنے ہوئے اس پرتعیش ریسٹ ہاؤس کو دیکھ کر دیگر افراد کی طرح مجھ جیسا اس وقت 17 سالہ ناتجربہ کار نوجوان بھی مسکرا دیا تھا اور خواہش کر رہا تھا کہ کاش مجھے بھی اس دلائی کیمپ کی حاضری نصیب ہو۔

آئیندہ پروگراموں میں بھٹو کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے سکہ بند معروف صحافیوں ، الطاف حسین قریشی ، مجیب الرحمان شامی اور محمد صلاح الدین وغیرہ پر ڈھائے گئے مبینہ مظالم دکھائے جانے تھے۔ بھٹو کی کردار کشی ، سرکاری خرچے پر کی جارہی تھی جو 3 اپریل 1979ء تک جاری رہی تھی جب بھٹو کے گھر سے خفیہ دستاویزات بھی برآمد کر لی گئی تھیں۔

بھٹو ، سی آئی اے کے ایجنٹ؟

اسی دن کے اخبار ، روزنامہ مشرق لاہور میں ایک مضمون نظر سے گزرا تھا جس میں بھٹو اور اس کی جماعت ، پیپلز پارٹی کے متعدد افراد کو سی آئی اے کا ایجنٹ ظاہر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل بھٹو کے خلاف متعدد وہائٹ پیپرز بھی شائع کیے گئے تھے جن میں بھٹو پر تمام تر ممکنہ الزامات لگائے گئے تھے لیکن کرپشن اور غداری کا کوئی الزام نہیں تھا۔ مجھے یاد ہے کہ روزنامہ جنگ نے ایک وہائٹ پیپر پر مشتمل ایک چار صفحات کے خصوصی شمارے میں یہ سرخی جمائی تھی "بھٹو اپنی ذات کو سب سے ارفع اور اعلیٰ سمجھتے تھے۔"

بھٹو کے خلاف ریاستی پروپیگنڈہ






1960
پاکستان میں امریکی فوجی اڈے
پاکستان میں امریکی فوجی اڈے
1971
راشد منہاس شہید
راشد منہاس شہید
1977
بھٹو کی اقتصادی کارکردگی
بھٹو کی اقتصادی کارکردگی
1973
شناختی کارڈ سکیم
شناختی کارڈ سکیم
1971
وزیر اعظم نورالامین
وزیر اعظم نورالامین



تاریخ پاکستان

پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!



تاریخ پاکستان ، اہم موضوعات
تحریک پاکستان
تحریک پاکستان
جغرافیائی تاریخ
جغرافیائی تاریخ
سقوط ڈھاکہ
سقوط ڈھاکہ
شہ سرخیاں
شہ سرخیاں
سیاسی ڈائری
سیاسی ڈائری
قائد اعظمؒ
قائد اعظمؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
بے نظیر بھٹو
بے نظیر بھٹو
نواز شریف
نواز شریف
عمران خان
عمران خان
سکندرمرزا
سکندرمرزا
جنرل ایوب
جنرل ایوب
جنرل یحییٰ
جنرل یحییٰ
جنرل ضیاع
جنرل ضیاع
جنرل مشرف
جنرل مشرف
صدر
صدر
وزیر اعظم
وزیر اعظم
آرمی چیف
آرمی چیف
چیف جسٹس
چیف جسٹس
انتخابات
انتخابات
امریکی امداد
امریکی امداد
مغلیہ سلطنت
مغلیہ سلطنت
ڈنمارک
ڈنمارک
اٹلی کا سفر
اٹلی کا سفر
حج بیت اللہ
حج بیت اللہ
سیف الملوک
سیف الملوک
شعر و شاعری
شعر و شاعری
ہیلتھ میگزین
ہیلتھ میگزین
فلم میگزین
فلم میگزین
میڈیا لنکس
میڈیا لنکس

پاکستان کے بارے میں اہم معلومات

Pakistan

چند اہم بیرونی لنکس


پاکستان کی فلمی تاریخ

عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……


ایس سلیمان
ایس سلیمان
امین ملک
امین ملک
وجاہت عطرے
وجاہت عطرے
آسیہ
آسیہ
مشیر کاظمی
مشیر کاظمی


PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan's political, film and media history.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes, and therefor, I am not responsible for the content of any external site.