ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی 2021ء کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال کی نسبت کرپشن میں 16 درجے کا اضافہ ہوا ہے جو 124 سے 140 تک جا پہنچا ہے۔۔!
یہ اعدادوشمار ہر سال جاری ہوتے ہیں جنھیں ہر کوئی اپنے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہمارے ہاں کرپشن ہر دور میں رہی ہے۔ انفرادی طور پر جہاں حد درجہ کی کرپشن ہوتی ہے ، وہاں کوئی شعبہ یا ادارہ ایسا بھی نہیں ہے کہ جو کرپٹ نہ ہو۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی 2001ء سے جاری رپورٹوں کے مطابق ، پاکستان میں سب سے زیادہ کرپشن جنرل پرویز مشرف کے دور میں ہوتی تھی جب پاکستان ریکارڈ 144 نمبر پر چلا گیا تھا۔ آصف علی زرداری کے دور میں کرپشن کی درجہ بندی میں 127 تک کمی ہوئی تھی جب کہ کمال تو نواز شریف کے دور میں ہوا تھا جب کرپشن 116 درجہ تک گر چکی تھی جو 2003ء کے بعد سے سب سے کم تھی۔
موجودہ وزیر اعظم عمران خان ، کا بیانیہ ہی کرپشن کے خلاف تھا لیکن ان کے دور میں اب تک کرپشن میں 23 درجہ کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس پر سب سے دلچسپ تبصرہ بھی موصوف کا اپنا ہی ہے کہ "میں نے تو کرپشن پہلے 90 دن ہی میں ختم کردی تھی۔۔!" ہمارے اس ڈمی پرائم منسٹر کا یہ معمول رہا ہے کہ ترکی ڈراموں اور دیگر مشاغل سے جب فرصت ملتی ہے تو پی ٹی وی یا اے آر وائی ٹی وی پر پاکستان کے حالات سے باخبر ہو جاتے ہیں اور اپنی نااہلی کی بڑی مضحکہ خیز توجیہہ بیان کیا کرتے ہیں۔
اس سالانہ فہرست میں ایماندار ممالک میں پہلا نمبر تین ملکوں ، ڈنمارک ، فن لینڈ اور نیوزی لینڈ کا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تینوں ترقی یافتہ اور "مہذب" ممالک کا سکور بھی سو فیصدی نہیں ہے بلکہ صرف 88 ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ مکمل ایمانداری کہیں بھی نہیں ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ ہمارے ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک میں ہر طرف "انی" مچی ہوئی ہے لیکن ان ممالک میں ادارے تو عام طور پر کرپشن سے پاک ہوتے ہیں البتہ انفرادی طور پر بڑی "ات" مچی ہوئی ہے جو انسانی نیچر کے عین مطابق ہے۔ یہاں ڈنمارک میں حال ہی میں مالی بدعنوانیوں کے سدباب کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے کہ کوئی شخص دس ہزار سے زائد نقدی اپنے پاس نہیں رکھ سکتا۔
Pakistan is ranked 140th most corrupt out of 180 countries in 2021..
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
اداکاروں کی ٹائم لائن …… فلمی ٹائم لائن …… سینما گھر …… جوبلی فلمیں …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……