Pancholi Film Studios was first ever film studio in Pakistan, which was inaugurated on February 16, 1948..
16 فروری 1948ء کو لاہور میں اپر مال پر نہر کے کنارے واقع پاکستان کے پہلے فلمی نگار خانے "پنچولی فلم سٹوڈیوز" کا افتتاح ہوا جس کی ملکیت ایک ہندو سیٹھ دل سکھ پنچولی (1906ء تا 1959ء) کی تھی جو شمالی ہندوستان (یا موجودہ پاکستان) میں ہالی ووڈ فلموں کے پہلے فلم درآمدکنندہ اور تقسیم کار تھے۔ یہ تقسیم سے قبل کا فلم سٹوڈیو تھا۔ لاہور میں بننے والی مشہور فلمیں گل بکاؤلی (1939) ، یملا جٹ (1940) اور چوہدری اور خزانچی (1941) بنائی گئی تھیں جن کے سیٹھ صاحب ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی تھے۔
1952ء میں "پنچولی فلم سٹوڈیوز 1" ، ایک مشہور غزل گلوکارہ ملکہ پکھراج کو الاٹ کیا گیا اور اس کا نام "ملکہ سٹوڈیو" رکھا گیا ۔ پھر اسے کچھ دوسری پارٹیوں کو کرائے پر دیا گیا اور اس کا نام بھی بدل کر "کوآپریٹو سٹوڈیو" اور "جاوداں سٹوڈیو" رکھا گیا۔ بعد میں اسے ملکہ پکھراج نے بیچ دیا اور بہت سے مکانات کے ساتھ یہ اپر مال سکیم بن گئی۔
سیٹھ دل سکھ پنچولی ،کا ایک اور فلم سٹوڈیو "پنچولی فلم سٹوڈیوز 2" بھی تھا جو 1936ء میں بنا اور مسلم ٹاؤن لاہور میں نہر کے کنارے واقع تھا۔ تقسیم کے بعد وہ ، ہندوستان چلے گئے اور ان کے منیجر دیوان سرداری لال نے اس نگار خانے کی ذمہ داری سنبھالی۔ وہ اس سال ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم تیری یاد (1947) کے پروڈیوسر تھے لیکن فلم 2 کنارے (1950) اس فلم سٹوڈیو میں شروع ہونے والی پہلی فلم تھی۔ یہ فلم سٹوڈیو بھی مختلف ہاتھوں میں رہا۔
PAK Magazine presents latest news from newspapers, TV, social media, political parties, official's and many renowned journalists from Pakistan and around the world.
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
Pakistan Exchange Rates