پاکستان کے تیسرے صدر ، جنرل یحییٰ خان ، پاکستان کے پہلے فوجی جنرل تھے جنہوں نے ملک گیر مارشل لاء لگایا تھا۔ آئین اور اسمبلی توڑنے کا کام ان کے پیش رو خود کر گئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ موصوف نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے کی رسمی سی زحمت بھی گوارا نہیں کی تھی۔ ان کا تقریر کرنے کا انداز بھی بڑا تحکمانہ ہوتا تھا جو فوج کے ڈسپلن کے لئے توقابل قبول تھا لیکن سولین کے لئے انتہائی توہین آمیزہوتا تھا۔ ان کا اخلاقی کردار بھی ایک بہت بڑا سوالیہ نشان تھا جو پاکستان کی تاریخ کا ایک شرمناک باب ہے۔
جنرل یحییٰ خان ، ہماری تاریخ کے سب سے نااہل ترین لیڈر ثابت ہوئے تھے جن کے عہد میں پاکستان کو عسکری تاریخ کی ایک مختصر لیکن بہت بڑی فوجی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے نتیجے میں مشرقی پاکستان ، بنگلہ دیش بن گیا تھا۔ البتہ انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے اور شفاف ترین انتخابات کرائے لیکن انتقال اقتدار میں مخلص نہیں تھے۔ وہ اپنی مرضی کی حکومت اور آئین چاہتے تھے۔ حتیٰ کہ سقوط ڈھاکہ کے بعد بھی وہ اپنے نئے آئین کے تحت سیاہ و سفید کے مالک بن کر رہنا چاہتے تھے لیکن فوج اور قوم میں فوجی حکمرانوں کے خلاف غیض و غضب کی وجہ سے طوعاً کرہاً اقتدار سے الگ ہو گئے تھے۔ طویل نظر بندی کے بعدگمنامی میں انتقال ہوا اور فوجی اعزاز کے ساتھ دفنائے گئے تھے۔
Yahya Khan was second Military Dictator in Pakistan..
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
اداکاروں کی ٹائم لائن …… فلمی ٹائم لائن …… سینما گھر …… جوبلی فلمیں …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……