پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
ہفتہ 11 ستمبر 1948
خواجہ ناظم الدین
خواجہ ناظم الدین
خواجہ ناظم الدین کو قائداعظمؒ کے انتقال کے بعد پاکستان کے گورنرجنرل کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔۔!
11 ستمبر 1948ء کو قائد اعظمؒ کے انتقال کے بعد پاکستان کے دوسرے گورنر جنرل کے عہدے کے اہل اس لیے بھی تھے کہ یکم نومبر 1947ء کو قائداعظمؒ کی علالت کے باعث قائم مقام گورنر جنرل مقرر ہوئے تھے۔ وہ پہلے بنگالی لیڈر تھے جو اس اعلیٰ عہدے تک پہنچے تھے۔ اس وقت تک وہ بنگال کے وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز تھے۔
خواجہ ناظم الدین کا سیاسی پس منظر
خواجہ ناظم الدین ، 1922ء سے 1929ء تک ڈھاکہ میونسپلٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ اس دوران مسلم لیگ میں شامل ہوئے اور اس کے پلیٹ فارم سے 1937ء میں ہونے والے صوبائی انتخابات میں حصہ لیا لیکن مولوی فضل الحق کے مقابلے میں ہار گئے تھے۔ مسلم لیگ اور کرشک پرجا پارٹی کے درمیان ایک معاہدے کے تحت مخلوط حکومت کی تشکیل کے بعد وزیر داخلہ مقرر ہوئے۔
1940-41ء میں خواجہ ناظم الدین نے وزیر اعلیٰ مولوی فضل الحق کی قیادت سے علیحدگی اختیار کی اور اپوزیشن لیڈر بننے کا فیصلہ کیا۔ 1943ء میں مولوی فضل الحق کی برطرفی کے بعد 1945 تک بنگال کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے۔ 1943ء کے بنگال کے قحط اور مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی اور وزارت اعلیٰ سے ہاتھ دھونا پڑے۔ 1945ء سے 1947ء تک خواجہ ناظم الدین ، بنگال میں مسلم لیگ کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔
خواجہ ناظم الدین کون تھے؟
خواجہ ناظم الدین 19 جولائی 1894ء کو ڈھاکہ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی ابتدائی تعلیم انگلینڈ کے ڈنسٹیبل گرامر سکول سے ہوئی۔ وطن واپسی پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لیا جہاں سے سوشیالوجی میں بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے واپس انگلینڈ چلے گئے۔ انھوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے انگریزی میں ایم اے کی ڈگری لی۔ اس کے بعد بیرسٹر ایٹ لاء بنے۔
خواجہ ناظم الدین کے خاندان کا تعلق کشمیر سے تھا اور وہ طویل عرصے سے ڈھاکہ میں آباد تھے۔ ان کے ایک چھوٹے بھائی ، خواجہ شہاب الدین کئی وزارتوں پر فائز رہے۔ کشمیری نژاد ہونے کی وجہ سے ان کا خاندان فارسی ، اردو اور بنگالی بولتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نواب خاندان کی 1934ء تک بنگال میں تقریباً دولاکھ ایکڑ زمین تھی جس کا سالانہ کرایہ ایک لاکھ پونڈ سے زائد ہوتا تھا۔
Khawaja Nazimuddin
Saturday, 11 September 1948
Khawaja Nazimuddin was the first Bengali leader in Pakistan, who became the second Governor General in 1948 and the second Prime Minister in 1951..
Khawaja Nazimuddin (video)
Credit: British Pathé
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
03-05-1956: پاکستان کے سرکاری اعزازات
06-06-1972: بھٹو کی عمرہ کی ادائیگی
17-12-1985: جنرل ضیاع کا دورہ بھارت