پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعتہ المبارک 24 مارچ 1978
بھٹو اور چاند گرہن
بھٹو اور چاند گرہن
ذوالفقار علی بھٹوؒ کی پھانسی سے قبل ان کی جیل میں ہلاکت کی خبریں عام تھیں۔۔!
بھٹو صاحب کو لاہور ہائی کورٹ سے سزائے موت سنائی جا چکی تھی اور طرح طرح کی افواہیں عام تھیں۔ اس وقت جب ایک ہی ٹی وی چینل ہوتا تھا جو سرکاری پروپیگنڈے کے لیے وقف ہوتا تھا۔ ریڈیو کا دائرہ محدود ہوتا تھا لیکن بہت کم لوگ خبریں سنتے تھے۔ اخبارات پر پابندیاں تھیں اور سوشل میڈیا کا دور دور تک نام و نشان نہیں تھا۔ ایسے میں ایک "سینہ گزٹ" ہوتا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل جاتا تھا۔ ضعیف الاعتقادی کا یہ عالم تھا کہ چاند گرہن جیسے قدرتی عمل کو بھی سیاسی واقعات سے نتھی کر دیا جاتا تھا۔
اسی دور کی یاد میں 16 سال کی عمر میں میری پہلی باقاعدہ ڈائری کا ایک ورق کچھ ایسی ہی سنی ان سنی باتوں کے بارے میں تھا۔۔
Bhutto and Lunar Eclipse
Friday, 24 March 1978
A diary page on Bhutto and the Lunar Eclipse in 1978..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
25-09-1974: ریاست نگر
17-10-1951: ملک غلام محمد
24-03-1979: بھٹو کی نظر ثانی کی اپیل مسترد