"..Jammu and Kashmir is not an integral part of India and has never been an integral part of India. Jammu and Kashmir is a disputed territory between India and Pakistan. It is more a part of Pakistan than it can ever be of India, with all its eloquence and with all its extravagance with words. The people of Jammu and Kashmir are part of the people of Pakistan in blood, in flesh, in life kith and kin of ours, in culture, in geography, in history and in every way and in every form. They are a part of the people of Pakistan.."
کشمیر کے موضوع پر سلامتی کونسل میں 22 ستمبر 1965ء کو اس قدر مدلل ، جامع اور بے مثل فی البدیہہ تقریر نے وزیر خارجہ جناب ذوالفقار علی بھٹو کو پاکستانی قوم کا قومی ہیرو بنا دیا تھا۔
بھٹو صاحب کی اس تاریخی تقریر میں سے کشمیر کے بارےمیں یہ پیراگراف خاص طور پر یادگار تھا:
اس یادگار تقریر میں جہاں بھٹو صاحب نے پاکستان اور کشمیر کے اٹوٹ تاریخی ، تہذیبی ، لسانی ، مذہبی اور علاقائی رشتوں کا ذکر کیا تھا وہاں کشمیر کی آزادی کے لئے ہزار سال تک لڑنے کا دعویٰ بھی کیا تھا لیکن اس دوران اپنی حکومت کی طرف سے آنے والے ٹیلی گرام کے مطابق جنگ بندی کے اقوام متحدہ کے فیصلے کو تسلیم کرنے کا اعلان بھی کرنا پڑا تھا۔
بظاہر یہ ایک دبنگ تقریر تھی لیکن حقیقت میں ایک ہوائی فائر سے زیادہ نہ تھی کیونکہ پاکستان کا کشمیر بزور شمشیر منصوبہ ، ناقص منصوبہ بندی و نااہلی ، دشمن کی طاقت کے غلط اندازوں اور کشمیریوں کے عدم تعاون کی وجہ سے بری طرح سے ناکام ہو چکا تھا اور دنیا میں یہ تاثر عام تھا کہ پاکستان کے پالیسی سازوں کو کشمیریوں سے زیادہ خطہ کشمیر سے دلچسپی ہے ورنہ جن انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں ، کاش ، وہ اپنے ہی عوام کو دے دیتے۔
اگر کشمیر ، آزاد ہو جاتا تو کامیابی کا کریڈٹ سبھی لیتے لیکن ناکامی کا تمام تر ملبہ بھٹو صاحب پر ڈال دیا گیاتھا اور انتہائی مضحکہ خیز الزامات عائد کئے گئے تھے کہ
یقیناََ وہ کوئی بہت بڑا خر دماغ تھا جس نے اس طرح کے بھونڈے الزامات تراشے تھے جو بھٹو کی عوامی مقبولیت میں مزید اضافے کا باعث بنے تھے۔
Bhutto on the Kashmir issue (video)
Credit: dfpmoib
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ