PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Thursday, 31 October 2024, Day: 305, Week: 44

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

اتوار 9 جولائی 1967

محترمہ فاطمہ جناح

Fatima Jinnah
محترمہ فاطمہ جناح
پاکستان کی پہلی خاتون صدر
بن سکتی تھیں

9 جولائی 1967ء کو قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح انتقال کر گئیں ۔۔!

2 جنوری 1965ء کے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن کی قیادت کرتے ہوئے کونسل مسلم لیگ کے امیدوار کے طور پر صدر جنرل ایوب خان کے خلاف امیدوار تھیں لیکن بلدیاتی اداروں کے ممبران کے صرف 26 فیصد وؤٹ حاصل کر سکی تھیں۔ کراچی میں انھوں نے ایوب خان سے زیادہ وؤٹ لیے تھے جبکہ مشرقی پاکستان میں مقابلہ تقریباً برابر تھا لیکن مغربی پاکستان میں واضح فرق سے ہاری تھیں۔ اگر جیت جاتیں تو پاکستان ہی کیا، عالمِ اسلام کی پہلی خاتون صدر بن جاتیں۔

انتخابات ہارنے کی بڑی وجہ

محترمہ فاطمہ جناح کو کسی قسم کا کوئی سیاسی یا انتظامی تجربہ نہیں تھا۔ وہ ، صرف قائداعظمؒ کی بہن ہونے کی وجہ سے عوامی مقبولیت کیش کروانے کے لیے قیادت کی اہل قرار پائی تھیں۔ قیام پاکستان سے قبل یا قائد کی زندگی میں کبھی کوئی موقع ایسا نہیں آیا تھا کہ جب وہ کسی سیاسی یا انتظامی عہدے پر فائز ہوئی ہوں یا کسی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہوں۔ ایک خاتون ہونے کی وجہ سے پاکستان جیسے رجعت پسند اسلامی ملک میں ایک حکمران کے طور پر قبول کرنا بھی بڑا مشکل تھا۔ یہ اور بات ہے کہ اسی عوام نے ایک طرف ذوالفقارعلی بھٹوؒ کی بیٹی بے نظیر بھٹو کو دنیا کی پہلی مسلم وزیراعظم بنا دیا تھا جبکہ دوسری طرف شیخ مجیب الرحمان کی بیٹی حسینہ واجد بھی ایک کامیاب حکمران ثابت ہوئی۔

لیاقت حکومت سے کشیدگی

7 اگست 1947ء کو محترمہ فاطمہ جناح ، دہلی کو الوداع کہہ کر کراچی منتقل ہو گئی تھیں۔ قائد اعظمؒ کے انتقال کے بعد انھیں ہر سال ریڈیو پر تقریر کرنے کا موقع ملتا تھا لیکن ایک بار لیاقت حکومت کے سنسر کی وجہ سے خاصی کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔ 25 دسمبر 1955ء کو انہوں نے "خاتون پاکستان" کے نام سے کراچی میں ایک سکول کھولا تھا جس کے لئے حکومت کی جانب سے تقریباً 13 ایکڑ زمین دی گئی تھی۔ 1962 میں اس سکول کو کالج کا درجہ دیا گیا تھا۔

محترمہ فاطمہ جناح کا پس منظر

محترمہ فاطمہ جناح ، 31 جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ بچپن میں ہی ماں باپ کی شفقت سے محروم ہوگئی تھیں۔ سترہ سالہ بڑے بھائی ، قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے انھیں، ابتدائی تعلیم کے لیے ہائی اسکول کھنڈالہ ، ممبئی میں داخل کرا دیا تھا۔ 1910ء میں میٹرک اور 1913ء میں سینئر کیمرج کا امتحان پرائیویٹ طالبہ کی حیثیت سے پاس کرنے کے بعد 1922ء میں ڈینٹسٹ کی تعلیم مکمل کی اور اگلے ہی سال بمبئی میں ڈینٹل کلینک کھول کر پریکٹس شروع کردی تھی۔ 20 فروری 1929ء کو قائداعظمؒ کی بیوی رتی جناح کے انتقال کے بعد مستقل طور پر اپنے بھائی کے ساتھ رہ رہی تھیں۔ انھوں نے زندگی بھر شادی نہیں کی تھی۔

9 جولائی 1967ء کو 76 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال ہوا اور مزارِ قائد کے احاطہ میں دفن ہوئیں۔ انھیں "مادرِ ملت" کا خطاب بھی دیا گیا تھا۔





Mohtrama Fatima Jinnah died
(Daily Jang Karachi, 2 July 1967)

Mohtrama Fatima Jinnah died
(Daily Jang Karachi, 2 July 1967)


Fatima Jinnah died

Sunday, 9 July 1967

Fatima Jinnah, the sister of founder of Pakistan, Mohammad Ali Jinnah died on July 9, 1967..


Fatima Jinnah died (video)

Credit: AP Archive



پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.