پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
بدھ 3 مئی 1950
لیاقت علی خان کا دورہ امریکہ

پاکستان کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان اور ان کی بیگم رعنا لیاقت علی خان ، 3 مئی 1950ء کو امریکہ کے سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچے جہاں خود امریکی صدر ہیری ٹرومین نے ائرپورٹ پر ان کا بھر پور استقبال کیا تھا۔۔!
لیاقت علی خان کا سوا دو مہینوں کا دورہ
وزیراعظم پاکستان نوابزادہ لیاقت علی خان کو امریکی صدر کے ذاتی طیارے میں پاکستان سے لے جایا گیا تھا۔ وہ 3 مئی سے 26 مئی 1950ء تک امریکی حکومت کے سرکاری مہمان رہے۔ تین ہفتوں کے اس سرکاری دورے میں انہیں امریکہ بھر میں گھمایا پھرایا گیا اور ہر جگہ ان کا پر تپاک استقبال ہوا تھا۔ یہ معلوم نہیں کہ مہمان کو میزبان نے جس مقصد کے لیے بھلایا تھا ، وہ پورا بھی ہوا یا نہیں۔۔؟
اگلے پانچ ہفتے تک وزیراعظم پاکستان نوابزادہ لیاقت علی خان اپنی بیگم کے ساتھ امریکہ میں اپنی ذاتی حیثیت سے مقیم رہے اور 12 جولائی 1950ء کو کینیڈا اور برطانیہ سے ہوتے ہوئے وطن واپس پہنچے جہاں ان کا بھر پور استقبال کیا گیا تھا۔
لیاقت علی خان نے روس کا دورہ منسوخ کیا
اس سے قبل 8جون 1949ء کو روس کے صدر جوزف سٹالن نے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو دورہ روس کی دعوت دی تھی۔ وہ اس پر رضامند بھی تھے لیکن سرد جنگ کے عروج کے دور میں پھر دوسرے فریق امریکہ نے انہیں دعوت دے ڈالی اور وہ روس کا دورہ منسوخ کر کے امریکہ یاترا پر روانہ ہو گئے تھے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی تشکیل میں یہ فیصلہ کن موڑ تھا۔
تاریخی واقعات کے تسلسل سے یہ نتیجہ اخذ کرنا مشکل نہیں کہ قائد ملت ، شہید ملت شاید کبھی نہ بنتے اگر وہ ، وہی شرائط مان لیتے جو بعد میں داعی انقلاب جنرل ایوب خان نے مان لی تھیں۔۔!

Liaqat Ali Khan in USA
Wednesday, 3 May 1950
Prime Minister of Pakistan, Nawabzada Liaquat Ali Khan made an official and private visit to the United States from May 3 to July 12, 1950. He was flown on a special plane of the USA President Truman. Before this tour, his official tour to Russia was cancelled..!
Liaqat Ali Khan in USA (video)
Credit: British Pathé
Pakistan Linguistic Database
On the International Mother Language Day on February 21, 2025, PAK Magazine is introducing the Pakistan Linguistic Database.
It contains information on 173 languages, dialects and accents.
پاکستانی زبانوں کا ڈیٹابیس
پاک میگزین ، 21 فروری 2005ء کو یعنی "مادری زبان کے عالمی دن" کے موقع پر پاکستانی زبانوں کے ایک منفرد ڈیٹابیس کا آغاز کر رہا ہے جس میں پاکستان میں بولی جانے والی سبھی زبانوں، بولیوں اور لہجوں کی نایاب معلومات محفوظ کی جارہی ہیں۔
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
27-06-1974: بھٹو کا دورہ بنگلہ دیش
29-04-1993: جسٹس نسیم حسن شاہ
25-11-1974: حمودالرحمان کمیشن رپورٹس ، ایوب کی معزولی