PAK Magazine
Tuesday, 30 November 2021, Week: 48

Pakistan Chronological History

سالانہ | ماہانہ | ہفتہ وارانہ | روزانہ | حروفانہ | اہم ترین | تحریک پاکستان | ذاتی ڈائریاں

Pakistan Chronological History
1990

غلام مصطفیٰ جتوئی

سوموار 6 اگست 1990
غلام مصطفیٰ جتوئی ، پاکستان کے پہلے نگران وزیر اعظم تھے۔۔!

وہ 14 اگست 1931ء کو نوابشاہ میں ایک سیاسی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1956ء میں مغربی پاکستان اسمبلی کی رکنیت سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ 1962ء اور 1965ء کے بی ڈی انتخابات میں وہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ 1967ء میں پاکستان پیپلزپارٹی کے قیام پر اس کے اساسی ارکان میں شامل ہوئے اور اس کے ٹکٹ پر 1970ء کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ 1971ء میں بھٹو کابینہ کے وزیر بنے۔ 1973ء میں صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ مقرر ہوئے۔ 1977ء میں وہ بلامقابلہ سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور بعدازاں متفقہ طور پر وزیراعلیٰ بھی بنے۔ 1977ء میں ملک میں مارشل لاء کے نفاذ کے بعد انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کے لئے بڑا فعال کردار ادا کیا اور 1983ء میں ایم آر ڈی کی تحریک کی قیادت بھی کی تھی۔ مارچ 1986ء میں بے نظیر بھٹو سے اختلافات کی وجہ سے پیپلزپارٹی سے علیحدہ ہوگئے تھے اور اپنی سیاسی جماعت نیشنل پیپلزپارٹی قائم کی تھی۔ 1988ء کے عام انتخابات میں ناکام ہوئے لیکن اگلے ہی برس وہ کوٹ ادو کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات میں منتخب ہوکر نہ صرف قومی اسمبلی کے رکن بنے بلکہ متحدہ اپوزیشن کے سربراہ بھی بن گئے تھے۔ 6 اگست 1990ء کو بے نظیر بھٹو کی حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان کے پہلے نگراں وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔ وہ 1990ء ، 1993ء اور 1997ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے لیکن 2002ء اور 2008ء کے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔ 20 نومبر 2009ء کو غلام مصطفی خان جتوئی ، لندن کے ایک ہسپتال میں وفات پاگئے تھے۔ وہ نیو جتوئی ، نوابشاہ کے مقام پر آسودۂ خاک ہیں۔




Ghulam Mustafa Jatoi

Monday, 6 August 1990

Ghulam Mustafa Jatoi was first caretaker Prime Minister in Pakistan..





World history
Pakistan Media

Pakistan History

تاریخ پاکستان
آپریشن سرچ لائٹ
آپریشن سرچ لائٹ
پاکستان قومی اتحاد
پاکستان قومی اتحاد
جنرل ایوب خان ، صدر بن گئے
جنرل ایوب خان ، صدر بن گئے
قائد اعظمؒ ، گورنر جنرل بنے
قائد اعظمؒ ، گورنر جنرل بنے
ڈکٹیٹروں کے لئے آئینہ
ڈکٹیٹروں کے لئے آئینہ

Other segments on PAK Magazine

مستقل سلسلے
اخبارات
اخبارات
جغرافیائی تاریخ
جغرافیائی تاریخ
سقوط ڈھاکہ
سقوط ڈھاکہ
قائد اعظمؒ
قائد اعظمؒ
بھٹو شہیدؒ
بھٹو شہیدؒ
آمر مردود
آمر مردود
صدر
صدر
وزیر اعظم
وزیر اعظم
آرمی چیف
آرمی چیف
چیف جسٹس
چیف جسٹس
مغلیہ سلطنت
مغلیہ سلطنت
ڈنمارک
ڈنمارک
اٹلی کا سفر
اٹلی کا سفر
حج بیت اللہ
حج بیت اللہ
سیف الملوک
سیف الملوک
شعر و شاعری
شعر و شاعری
ہیلتھ میگزین
ہیلتھ میگزین
فلم میگزین
فلم میگزین

Some useful external links


Some useful history sites

World links

Some useful links

Cricket links

IT links

Urdu poetry links

Pakistan
Pakistan

وکی پیڈیا پر پاکستان کی تاریخ


Pakistan World Rankings

پاکستان کی عالمی درجہ بندی

پاکستان کی معیشت ، سیاست و ریاست اور دیگر اہم موضوعات میں عالمی درجہ بندیوں کی معلومات کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ روایتی حریف بھارت اور جڑواں بھائی بنگلہ دیش کی درجہ بندیوں کے علاوہ دنیا کی ایک مثالی جمہوریت ڈنمارک کو بھی موازنے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ درجہ بندیوں میں چھوٹے اعداد بہترین اور بڑے بدترین ہیں جبکہ تمام رقوم امریکی ڈالروں میں ہیں۔
آبادی (لاکھوں میں)225213726170058
آبادی کی درجہ بندی528113
رقبہ33792130
فی کس آمدن12851877188858439
فی کس آمدن کی درجہ بندی1541391427
ڈالر ریٹ16071846
معیشت کا حجم2233051
زرمبادلہ کے ذخائر (اربوں میں)135844378
زرمبادلہ کے ذخائر کی درجہ بندی7154631
خوشحالی123591073
انسانی ترقی15413313110
تعلیم1281121552
صحت عامہ123591073
فوجی طاقت1044554
دہشت گردی سے متاثر783385
امن و امان کی صورتحال1531411015
مذہبی وابستگی50543145
ایمانداری124861461
جمہوری روایات10553767
پاسپورٹ کی عزت107851015


Pakistan Exchange Rates

Pakistan Rupee Exchange Rate