PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Thursday, 21 November 2024, Day: 326, Week: 47

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

بدھ 24 جنوری 1979

سعودی عرب کی رحم کی اپیل

شاہ خالد
شاہ خالد

سعودی عرب کی بھٹو کی جان بخشی کی اپیل۔۔!

ذوالفقار علی بھٹوؒ، پاکستان کی سیاسی تاریخ کی سب سے بڑی شخصیت تھے جن کے اثرات اندرون اور بیرون ملک نظر آتے تھے۔ جب 1977ء میں ان کا تختہ الٹا گیا تو اس وقت وہ اسلامی سربراہی کانفرنس کے صدر ہونے کے علاوہ 77 ترقی پذیر ممالک کی تنظیم کے سربراہ بھی تھے۔ اس کے علاوہ واحد شخصیت تھے جو صدر، وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ کے عہدوں کے علاوہ پاکستان کے پہلے منتخب جمہوری حکمران بھی تھے جو پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت، پیپلز پارٹی کے سربراہ بھی تھے۔

بھٹو کی پھانسی کی سزا کے بعد بہت سے ممالک نے ان کی جان بخشی کی اپیلیں کی تھیں جن میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ خالد کی اپیل کو خاص اہمیت حاصل تھی کیونکہ اس وقت بھی پاکستان کی معیشت، سعودی تیل کی مرہونِ منت ہوتی تھی۔ لیکن یہ ایک رسمی اپیل تھی جو امت مسلمہ کو تسلی دینے کے مترادف تھی۔

سی آئی اے کا کردار

سعودی عرب، اس وقت بھی امریکہ کے زیرِ اثر تھا اور ایسی کوئی اطلاع نہیں ملتی کہ امریکہ نے بھٹو سے ہمدردی کا کبھی کوئی ایک لفظ بھی بولا ہو۔ ظاہر ہے کہ سی آئی اے، کسی ایسے لیڈر کو زندہ رہنے کا حق نہیں دے سکتی تھی جو وقت کی سپرپاور کے مفادات کے خلاف کام کر رہا ہو۔ ایک سپرپاور ہونے کے ناطے امریکہ کو یہ پورا پورا حق حاصل تھا کہ وہ بھٹو جیسی انتہائی ناپسندیدہ (اور خطرناک) شخصیات کو راستے سے ہٹا دے۔ اس کے لیے جنرل ضیاع مردود جیسے آستین کے سانپ اور غدار ہر دور میں اور ہر قیمت پر دستیاب رہے ہیں۔

یہ اور بات ہے کہ بھٹو نے امریکہ کو للکارا نہیں تھا، نہ اس کی ضرورت تھی اور نہ ہی بھٹو جیسا دانشمند لیڈر ایسا کر سکتا تھا لیکن یہ اس کی بدقسمتی اور ایک ناقابلِ معافی جرم تھا کہ وہ ایک قوم پرست لیڈر تھا اور اپنے ملک، پاکستان کو ایٹمی قوت بنا رہا تھا جس کو مغربی میڈیا میں "اسلامک بم" کہا جاتا تھا۔






Saudi appeal for Bhutto

Wednesday, 24 January 1979

After Bhutto's execution, many countries made appeals for his life, in which the appeal of King Khalid of Saudi Arabia was of particular importance because even at that time, Pakistan's economy was indebted to Saudi oil. But it was a formal appeal which was tantamount to consoling the Muslim Ummah.




پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.