General Ayub Khan passed the Elected Bodies Disqualification Order (EBDO) on August 7, 1959 and 92 leaders were disqualified for participating in political activities for 8 years..
7 اگست 1959ء کو صدر اور چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر جنرل محمد ایوب خان نے ماضی کے سیاستدانوں سے چھٹکارا پانے کے لئے ایک متنازعہ آرڈر یا قانون جاری کیا جسے تاریخ میں " ایبڈو " یا Elected Bodies Disqualification Order (EBDO) کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
اس آمرانہ قانون کا اطلاق 14 اگست 1947ء سے کیا گیا تھا۔ ' ایبڈو ' کا قانون اصل میں لیاقت علی خان کے ' پروڈا ' قانون کی نئی شکل تھا جس کے مطابق کسی بھی سرکاری عہدے یا ادارے پر فائز کسی بھی شخص کے خلاف بدعنوانی کے کیس ثابت ہونے پر اسے اگلے چھ سال تک کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔
اس دور کے 98 سیاستدانوں پر بدعنوانیوں کے مقدمات چلے تھے جن میں زیادہ تر مسلم لیگ کے اہم رہنما تھے۔ تین سابق صوبائی وزرائے اعلیٰ ، میاں ممتاز دولتانہ ، خان عبدالقیوم خان اور محمد ایوب کھوڑو سمیت 70 سیاستدانوں نے رضاکارانہ طور پر سیاست سے کناراکشی اختیار کرکے اپنی جان چھڑا لی تھی۔ 28 سیاستدانوں نے مقدمات کا سامنا کیا ، صرف چھ افراد بری ہوئے۔ سزا پاکر سیاست میں حصہ لینے پر پابندی لگوانے والے 22 سیاستدانوں میں سابق وزیر اعظم حسین شہید سہروردی بھی تھے۔
ایبڈو کے قانون کی معیاد 31 ستمبر 1966ء تک تھی جس کے بعد کئی "بدعنوان سیاستدان" پھر سے فعال ہو گئے تھے۔
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ