پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعتہ المبارک 15 اگست 1947
لیاقت علی خان

نوبزادہ لیاقت علی خان
نوابزادہ لیاقت علی خان نے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف 15 اگست 1947ء کو اٹھایا تھا۔۔!
نوابزادہ لیاقت علی خان ، 1945/46ء کے انتخابات میں بھارتی صوبہ اترپردیش سے مسلم لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے لیکن وہ انتخابات حکومت سازی کے لئے نہیں بلکہ قیام پاکستان کے لئے آل انڈیا مسلم لیگ کی برصغیر کے مسلمانوں کی نمائندگی کے سوال پر تھے۔ اس وقت تک پاکستان کے قیام کی کوئی ضمانت نہیں تھی اور ان انتخابات کے نتائج کی روشنی میں مسلم لیگ کے لئے حکومت سازی کا سوچنا یا لیاقت علی خان کا وزیراعظم کے عہدے کے بارے میں سوچنا بھی ناممکن تھا۔ اسی لئے انہیں پاکستان کا پہلا منتخب وزیر اعظم نہیں کہا جاتا اور یہ اعزاز بلاشبہ جناب ذوالفقار علی بھٹوؒ کے پاس ہے جنھوں نے انتخابات حکومت سازی کے لیے لڑے تھے۔
لیاقت علی خان کون تھے؟
نوابزادہ لیاقت علی خان ، ہندوستان کے علاقے کرنال میں ایک جاٹ خاندان میں 2 اکتوبر 1896ء کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد ، نواب رستم علی خان اور والدہ محمودہ بیگم تھیں۔ 1918ء میں علی گڑھ سے گریجویشن کیا اور اسی سال ان کی پہلی شادی ہوئی۔ 1918ء میں برطانیہ گئے جہاں سے آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری لی اور 1922ء میں انگلینڈ بار میں شمولیت اختیار کی۔ 1923ء میں ہندوستان واپس آئے اور آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہوئے جس کے 1936ء میں جنرل سیکرٹری بنے۔ 1926ء سے 1940ء تک مرکزی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہونے تک اتر پردیش اسمبلی کے رکن بھی رہے۔
1932ء میں نوابزادہ لیاقت علی خان نے بیگم رعنا لیاقت علی سے دوسری شادی کی جو ایک ماہر تعلیم اور معیشت دان تھیں اور بھٹو دور حکومت میں گورنر سندھ بھی رہیں۔ ان کے دو بیٹے تھے جو برطانیہ میں زیر تعلیم رہے تھے۔

Nawabzada Liaqat Ali Khan as Prime Minister
Friday, 15 August 1947
Prime Minister, Foreign Minister, Defence Minister, Kashmir & Commonwealth Relations
Nawabzada Liaqat Ali Khan as Prime Minister (video)
Credit: Jesse Wilinski
Pakistan Linguistic Database
On the International Mother Language Day on February 21, 2025, PAK Magazine is introducing the Pakistan Linguistic Database.
It contains information on 173 languages, dialects and accents.
پاکستانی زبانوں کا ڈیٹابیس
پاک میگزین ، 21 فروری 2005ء کو یعنی "مادری زبان کے عالمی دن" کے موقع پر پاکستانی زبانوں کے ایک منفرد ڈیٹابیس کا آغاز کر رہا ہے جس میں پاکستان میں بولی جانے والی سبھی زبانوں، بولیوں اور لہجوں کی نایاب معلومات محفوظ کی جارہی ہیں۔
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
25-06-1945: شملہ کانفرنس 1945ء
29-11-2013: آرمی چیف جنرل راحیل شریف
20-12-1971: جنرل یحییٰ اور ہوس اقتدار