پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
سوموار 25 جون 1945
شملہ کانفرنس 1945ء
قائد اعظمؒ اور جواہر لال نہرو
8 مئی 1945ء کو ختم ہونے والی دوسری جنگ عظیم میں فتح کے بعد حکومت برطانیہ نے ہندوستان کو آزاد کرنے کا فیصلہ کیا۔۔!
وائسرائے ہند لارڈ ویول (Lord Wavell) نے 14 جون 1945ء کو اہل ہند کو حکومت برطانیہ کا یہ پیغام سنایا۔ اس سلسلے میں مرکز میں ایک عارضی حکومت کے قیام کی تجویز پیش کی گئی جس میں وائسرائے اور کمانڈر انچیف کے علاوہ دیگر ممبران سبھی ہندوستانی باشندے ہوں گے جبکہ ہندوؤں اور مسلمانوں کی نمائندگی برابر ہوگی۔
25 جون 1945ء کو شملہ کے مقام پر سبھی اہم سیاسی لیڈروں کو مدعو کیا گیا تھا جن میں آل انڈیا مسلم لیگ کی طرف سے قائداعظمؒ ، لیاقت علی خان ، سردار عبدالرب نشتر کے علاوہ کانگریس کے جواہر لال نہرو ، سردار پٹیل ، مولانا ابوالکلام آزاد اور خان عبدالغفار خان وغیرہ شامل تھے۔
شملہ کانفرنس کی ناکامی کی وجہ؟
قائداعظمؒ نے شملہ کانفرنس کے دوران یہ دو ٹوک موقف اختیار کیا کہ عارضی حکومت میں شامل ہونے والے مسلمان نمائندوں کو نامزد کرنے کا حق صرف اور صرف آل انڈیا مسلم لیگ کو حاصل ہے جو برصغیر کے مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے لیکن وائسرائے لارڈ ویول اور کانگریس نے یہ مطالبہ مسترد کردیا تھا کیونکہ مولانا ابوالکلام آزاد اور خان عبدالغفار خان ، کانگریس کی طرف سے اجلاس میں شریک تھے۔ اسی اختلاف پر یہ شملہ کانفرنس ناکام ہوگئی تھی۔
یاد رہے کہ اس وقت تک 1945/46ء کے انتخابات نہیں ہوئے تھے جن میں مسلم لیگ نے واقعی ہندوستان کے مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت ہونے کا دعویٰ درست ثابت کر دکھایا تھا۔
Shimla Conference 1946
Monday, 25 June 1945
A rare footage of Shimla conference 1946 with Qaid-e-Azam, Gandhi, Nehru, Liaqat Ali Khan, Patel, Sardar Abdur Rabb Nishtar, Khan Abdul Ghaffar Khan, Moulana Azad etc..
Shimla Conference 1946 (video)
Credit: British Movietone
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
08-04-2010: 18ویں آئینی ترمیم
01-09-1972: تیسری مردم شماری
09-05-2016: بائیسویں آئینی ترمیم: الیکشن کمیشن