پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
اتوار یکم جولائی 1973
شناختی کارڈ سکیم
یکم جنوری 1973ء کو پہلی بار پاکستان میں قومی رجسٹریشن کا آغاز ہوا تھا۔۔!
اس قانون کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے قومی شناختی کارڈ کا حصول لازمی قرار دیا گیا تھا۔ 18 سال سے کم عمر افراد کا اندراج فارم بی پر ہوتا تھا۔ ملازمت ، ڈرائیونگ لائسنس ، عدالتی کاروائیوں ، پاسپورٹ اور راشن کارڈ کے حصول کے لئے شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا تھا۔ بعد میں انتخابات میں وؤٹ ڈالنے کے لیے بھی شناختی کارڈ کی شرط تھی۔ NADRA کے کارڈز اسی قانون کی ترقی یافتہ شکل ہیں۔
پاکستان کا پہلا شناختی کارڈ 7 جولائی 1973ء کو اس وقت کے صدر جناب ذوالفقار علی بھٹو کے نام جاری کیا گیا تھا اور دوسرا ان کی بیگم نصرت بھٹو کے نام جاری کیا گیا تھا۔
The first ID-card in Pakistan
Sunday, 1 July 1973
The first ID-card was issued to the President of Pakistan, Zulfikar Ali Bhutto on July 7, 1973
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
25-04-2009: مرزا اسلم بیگ کا ایک انٹرویو
01-11-1975: جسٹس یعقوب علی
19-12-1984: جنرل ضیاع کا بدنام زمانہ ریفرنڈم