پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
منگل 6 نومبر 1996
ملک معراج خالد
ملک معراج خالد
ملک معراج خالد ، وزیراعلیٰ پنجاب ، سپیکر اور چوتھے نگران وزیراعظم تھے۔۔!
نگران وزیر اعظم
5 نومبر 1996ء کو صدر فاروق احمد لغاری نے بدنام زمانہ 8ویں ترمیم کا سہارا لیتے ہوئے اپنی ہی قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت کو کرپشن کے الزامات لگا کر برطرف کرنے کے بعد ملک معراج خالد کو نگراں وزیراعظم کے عہدے پر فائز کیا جو اس عہدہ پر 17 فروری 1997ء تک فائز رہے۔ ان کی نگرانی میں کروائے گئے 1997ء کے انتخابات کے نتیجہ میں میاں محمد نواز شریف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے۔
ملک معراج خالد ، بھٹو کے ساتھی
1970ء کے انتخابات میں ذوالفقار علی بھٹوؒ کی انقلابی اور عوامی سیاست نے بڑے بڑے روایتی سیاسی برج اکھاڑ کر رکھ دیے تھے۔ جن متوسط طبقات سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے اس الیکشن میں زبردست کامیابی حاصل کی ، ان میں سے ایک ، ملک معراج خالد بھی تھے جو ایک انتہائی قابل احترام شخصیت تھے اور بھٹو صاحب کے معتمد ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔
ایک غریب کسان کا بیٹا
ملک معراج خالد ، یکم فروری 1916ء کو لاہور کے قریب برکی کے علاقے میں ایک انتہائی غریب کسان گھرانے میں پیدا ہوئے لیکن اپنی محنت و لیاقت سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔ 1944 میں پنجاب یونیورسٹی لاء کالج، لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور 1948 میں پریکٹس شروع کی۔ بائیں بازو کے سیاست دان اور مارکسی فلسفی نظریات رکھتے تھے۔ سیاسی کیریئر کا آغاز 1960ء کی دھائی میں کیا۔ 1965ء میں آزاد حیثیت میں مغربی پاکستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ بعدازاں جنرل ایوب خان کی سرکاری پارٹی ، کنونشن مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔
پنجاب کے وزیر اعلیٰ
ذوالفقار علی بھٹوؒ نے جب 1967ء میں اپنی سیاسی جماعت ، پاکستان پیپلز پارٹی بنائی تو اس میں شامل ہوئے اور 1970ء کے انتخابات میں لاہور سے کامیابی حاصل کی۔ بھٹو کے عوامی اور جمہوری عہد میں پنجاب کے پہلے وزیراعلیٰ کے طور پر 2 مئی 1972ء سے 10 نومبر 1973ء تک خدمات سرانجام دیں۔ بعدازاں مرکزی وزیر قانون ، زراعت اور دیہی ترقی کی وزارتیں بھی سنبھالیں۔ 1977ء اور 1988ء میں قومی اسمبلی کے سپیکر رہے۔ اس کے بعد بے نظیر بھٹو سے اختلافات کی وجہ سے گوشہ گمنامی میں چلے گئے تھے۔
ملک معراج خالد ، 13 جون 2003ء کو 87 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ انھیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
Malik Meraj Khalid
Tuesday, 5 November 1996
Malik Meraj Khalid was a temporary Prime Minister of Pakistan in 1996..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
13-05-1960: چیف جسٹس ایلون رابرٹ کارنیلیئس
28-02-2016: پاکستان کے لئے ایک اور آسکر ایوارڈ
16-11-2007: محمد میاں سومرو