پاکستان میں اب تک چار قسم کے سربراہان مملکت برسراقتدار رہے ہیں :
پاکستان کے ابتدائی نو برسوں میں سربراہ حکومت ، گورنر جنرل ہوتے تھے۔ یہ عہدہ برطانوی پارلیمنٹ نے تخلیق کیا تھا جو تاجدار برطانیہ کے ماتحت لیکن کلی اختیارات کا مالک ہوتا تھا۔ قیام پاکستان کے وقت 1947ء میں قائد اعظمؒ سے لے کر 1956ء تک سکندرمرزا تک چار گورنرجنرلز رہے ہیں۔ اس دوران صرف چار سال ایسے تھے جب نوابزادہ لیاقت علی خان ، ایک مکمل بااختیار وزیراعظم تھے۔
23 مارچ 1956ء کو پاکستان کا پہلا صدارتی آئین نافذ ہوا جس کے تحت پاکستان ، ایک جمہوریہ بنا اور سلطنت برطانیہ کی عملداری سے آزاد ہوا۔ اس آئین میں گورنر جنرل کے اختیارات ، صدر کو منتقل ہو گئے تھے۔ سکندرمرزا ، پہلے صدر بنے لیکن پھر فوجی بغاوت میں آرمی چیف ، مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کے طور پر حاکم الوقت ہوئے۔
1973ء کے پارلیمانی آئین کے تحت پہلی بار صدر کے اختیارات عوامی نمائندوں وزیراعظم اور پارلیمنٹ کو منتقل کردیے گئے لیکن اس کے بعد سے آج تک صدر اور وزیراعظم کے اختیارات کی جنگ جاری ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے تصاویر اور لنکس پر کلک کریں۔
Pakistan's President list..
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
گیتوں کی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… فلمی ٹائم لائن …… سینما گھر …… جوبلی فلمیں …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……