پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
بدھ 25 اپریل 1979
کیا بھٹو کو قتل کر دیا گیا تھا؟
بھٹو کی پھانسی کے بعد یہ افواہ عام تھی کہ بھٹو کو قتل کیا گیا تھا۔۔!
بھٹو کی پھانسی کے بعد یہ افواہ گردش کر رہی تھی کہ انھیں پھانسی دینے کی بجائے ایک فوجی افسر نے طیش میں آکر گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ روایت ہے کہ فوجی حکام، بھٹو سے معافی نامہ لکھوانا چاہتے تھے لیکن کامیاب نہیں ہوئے اور ان کی لاش کو پھانسی دے دی گئی تھی۔ یہ خبر اس وقت اہمیت اختیار کر گئی جب بی بی سی نے بھی اس کا حوالہ دیا اور روزنامہ نوائے وقت لاہور میں جلاد تارا مسیح کا انٹرویو شائع ہوا جس میں اس نے بھٹو کو پھانسی دینے کی روئیداد بیان کی تھی۔ 13 جولائی 1979ء کو بی بی سی کے مطابق محترمہ بے نظیر بھٹو نے ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بھٹو پر تشدد کے بعد قتل کا الزام لگایا تھا۔ انھی دنوں یہ خبر بھی عام تھی بھٹو کو پھانسی دینے والے جلاد، تارا مسیح کے دماغ پر فالج کا حملہ ہوا ہے۔25 اپریل 1979ء کی ذاتی ڈائری کا ایک ورق
Bhutto was killed..?
Wednesday, 25 April 1979
After Bhutto's execution, it was widely rumored that Bhutto had been assassinated..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
23-11-1967: منگلا ڈیم
01-01-1961: سکوں کا اعشاری نظام
25-04-1979: کیا بھٹو کو قتل کر دیا گیا تھا؟