پاکستان کے سولہویں چیف جسٹس …… ارشاد حسن خان …… 26 جنوری 2000ء کو جنرل پرویز مشرف …… کے پہلے عبوری آئین (PCO) کے تحت حلف اٹھا کر چیف جسٹس نامزد ہوئے تھے اور حق نمک ادا کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے بارہ ججوں نے متفقہ طور پر مشرف کی آمرانہ حکومت کو نہ صرف جائز قرار دیا تھا بلکہ تین سال تک حکومت کا حق دینے کے علاوہ آئین میں بھی من مانی ترامیم کرنے کا اختیاربھی دے دیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی پی سی او کے تحت بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس …… افتخار محمد چوہدری …… نے بھی حلف اٹھا یا تھا جو بعد میں ایک تاریخ بنے۔ ان کے دور میں …… نوازشریف …… کو عمر قید ، دہشت گردی اور جلا وطنی کی سزا ئیں بھی ملی تھیں لیکن یہ کارنامے دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے تھے ……!
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ