پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
منگل 6 جنوری 1948
کراچی میں ہندوکش فسادات
کراچی میں ہندوکش فسادات
قیام پاکستان کے پانچ ماہ بعد 6 جنوری 1948ء کو کراچی میں بدترین "ہندوکش فسادات" ہوئے جن میں سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے اور ہزاروں کی تعداد میں مقامی ہندو ترک وطن پر مجبور ہوئے تھے۔۔!
سرکاری وضاحت
سرکاری طور پر جو وضاحت سامنے آئی ، اس کے مطابق قصور وار سکھ مہاجرین تھے جو صوبہ سرحد سے آئے تھے اور کراچی کی بندرگاہ سے بحری جہازوں پر بھارت جانا چاہتے تھے۔ انہوں نے شہر میں اپنی کرپانیں لہراتے ہوئے نعرہ بازی کی جس سے کراچی میں آنے والے بڑی تعداد میں ہندوستانی مسلمان مہاجرین مشتعل ہوئے اور اس طرح سے یہ خونی فسادات ہوئے۔
گورنر جنرل قائداعظمؒ کے حکم پر بلوائیوں کو موقع پر ہی گولی مارنے کا حکم تھا۔
ہندوکش فسادت کی اصل وجہ کیا تھی؟
غیر سرکاری حقائق کے مطابق تقسیم کے نتیجے میں ہونے والے فسادات سے صوبہ سندھ محفوظ تھا۔ لیکن بڑی تعداد میں کراچی میں ہندوستانی مہاجروں کی آمد نے نہ صرف مسلمان سندھیوں سے تعلقات میں کشیدگی پیدا کی بلکہ غیرمسلم سندھیوں کو جان بوجھ کر ان کے گھروں سے بے دخل کر کے ان کی جائیدادوں پر قبضے کئے گئے جن سے فسادات کو ہوا ملی تھی۔ صاحب ثروت ہندوؤں کو خاص طور پر لوٹ مار کے بعد ملک چھوڑنے پر مجبور کردیا گیا تھا حالانکہ تھر کے علاقے میں ہندوؤں کی اکثریت تھی لیکن وہ غریب لوگ تھے ، اس لیے ان کے"جان و مال" محفوظ رہے۔
سندھ سے ہزاروں ہندوؤں کی نقل مکانی
ستمبر1947 میں ٹائمز آف انڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 12 ہزار غیر مسلم افراد کو سندھ چھوڑنا پڑا اور وہ حیدرآباد کے راستے بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے میواڑ میں داخل ہوئے۔ ان کے علاوہ کراچی سے 60 ہزار غیر مسلم افراد سمندری ، فضائی اور دیگر راستوں سے ہندوستان پہنچے اور یوں 7 جنوری 1948 تک صرف بمبئی میں 2 لاکھ 90 ہزار غیر مسلم پہنچ چکے تھے۔
1948ء میں بھی بدعنوانیاں عام تھیں
10 جنوری 1948ء کے روزنامہ انقلاب لاہور کے مطابق کراچی کے ان فسادات میں اڑھائی ہزار سے زائد گرفتاریاں بھی عمل میں آئی تھیں۔ اسی دن کے اخبار کے صفحہ اول پر دو اور خبریں بھی بڑی اہم تھیں :
- "سرکاری افسروں اور اکابر ملت کی رشوت ستانیوں اور بدعنوانیوں کے چرچے"
- "مغربی پنجاب کی حکومت کو شراب اور چرس سے ساڑھے سات مہینوں میں 52 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔"
یہ بانی پاکستان ، قائداعظمؒ کا دور حکومت تھا اور اسلام کے نام بننے والے پاکستان کی ابتداء تھی۔۔!
Sindh sectarian riots
Tuesday, 6 January 1948
On January 6, 1948, the worst sectarian riots took place in Karachi for the first time after partition..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
26-06-2001: جسٹس قیوم کا استعفیٰ
01-05-1960: پاکستان میں امریکی فوجی اڈے
19-05-1954: پاکستان کے لیے امریکی امداد